سعودی عرب: ہرسال کی طرح اس سال بھی غلاف کعبہ کی تبدیلی کی پروقارتقریب

مناسک حج کی ادائیگی کےدوسرے روز بھی پوری دنیا سے آئےلاکھوں مسلمان حج کی لازمی اور واجب مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں اوراس دوران سعودی عرب میں ہرسال کی طرح اس سال بھی غلاف کعبہ کی پروقارتقریب منعقد ہوئی، جس میں حرمین شریفین کےامور کےسربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس سمیت 100 سے زائد متعلقہ افراد نےشرکت کی۔

Aug 10, 2019 10:32 PM IST | Updated on: Aug 10, 2019 10:36 PM IST
سعودی عرب: ہرسال کی طرح اس سال بھی غلاف کعبہ کی تبدیلی کی پروقارتقریب

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرورتقریب منعقد

مکہ مکرمہ: مناسک حج کی ادائیگی کےدوسرے روز بھی پوری دنیا سے آئےلاکھوں مسلمان حج کی لازمی اورواجب مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں اوراس دوران سعودی عرب میں ہرسال کی طرح اس سال بھی غلاف کعبہ کی پروقارتقریب منعقد ہوئی، جس میں حرمین شریفین کےامورکےسربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس سمیت 100 سے زائد متعلقہ افراد نےشرکت کی۔ قابل ذکرہے کہ غلاف کعبہ ہرسال 9 ذی الحجہ کو یوم عرفہ کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ کعبہ کوغسل ہرسال دومرتبہ شعبان اورذی الحجہ کےمہینوں میں دیا جاتا ہے۔

کل سے شروع ہونے والے مذہبی فریضے کی ادائیگی کےاس سلسلے کے دوسرے روزآج جبل عرفات کی مسجد نمرہ کےارد گرد 20  لاکھ سے زائد مسلمان جمع ہوئے جن سے مفتی اعظم اور خانہ کعبہ کے امام الشیخ محمد بن حسن الشیخ نے خطاب کیا۔ امام کعبہ نے اس قول رسول صلی اللہ علیہ وسلم کودہرایا کہ تم زمین والوں پررحم کرواللہ تم پررحم فرمائےگا۔بظاہر عالمی حالات کےپس منظرمیں انہوں نےاللہ کی رحمت سےمایوس نہ ہونے پرزوردیتے ہوئے کہا کہ اللہ نےتمام مسلمانوں کوآپس میں ایک دوسرے کا بھائی بنایا ہے اوراچھے اخلاق، بہترین سلوک آج دنیا کی ضرورتیں ہیں۔ اللہ کی رحمت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔

مفتی اعظم نے اس موقع پرسعودی عرب میں حاجیوں کی سلامتی پرمامور ذمہ داران، بہترین انتظامات کرنے والے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خادم حرمین الشرفین سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد محمد بن سلمان کےعلاوہ حج کواحسن طورپرتکمیل تک پہنچانےمیں سرگرم عمل اداروں کےلئےدعائے خیرکی۔

Loading...

Loading...