hungary announces populist schemes for increasing population آبادی بڑھانے پر انعام ! اس ملک میں چار بچے ہوئے تو زندگی بھر کیلئے ٹیکس معاف– News18 Urdu

آبادی بڑھانے پر "انعام" ! اس ملک میں چار بچے ہوئے تو زندگی بھر کیلئے ٹیکس معاف

ہنگری میں آبادی بڑھانے کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی خاطر حکومت نے کئی لبھاونے اعلانات کئے ہیں ۔ اس کے تحت چار سے زیادہ بچے ہونے پر انکم ٹیکس نہیں دینا ہوگا ۔

Feb 11, 2019 09:37 PM IST | Updated on: Feb 11, 2019 09:37 PM IST

ہنگری میں آبادی بڑھانے کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی خاطر حکومت نے کئی لبھاونے اعلانات کئے ہیں ۔ اس کے تحت چار سے زیادہ بچے ہونے پر انکم ٹیکس نہیں دینا ہوگا ۔ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن نے اتوار کو قوم کے نام اپنے خطاب میں اس کا اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جو خاتون چار سے زیادہ بچے پیدا کرتی ہے ،  اس کو زندگی بھر انکم ٹیکس نہیں دینا پڑے گا ۔ اس کے علاوہ زیاہ بچوں والے کنبوں کو کئی طرح کی مالی مدد اور سبسڈی بھی دی جائے گی ۔

آبادی بڑھانے پر

آبادی بڑھانے پر انعام ! اس ملک میں چار بچے ہوئے تو زندگی بھر کیلئے ٹیکس معاف

Loading...

انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے ہنگری کی آبادی میں ہورہی کمی پر لگام لگے گی اور خواتین زیادہ بچے پیدا کرنے کیلئے حوصلہ افزا ہوں گی ۔ بتادیں کہ ہنگری کے وزیر اعظم یوروپی یونین کی دیگر ممالک سے آئے لوگوں کو پناہ دینے کی پالیسی کے خلاف ہیں ۔ وہ پناہ گزینوں کے معاملہ پر مسلسل مخالفت کرتے رہتے ہیں ۔

اوربن کا کہنا ہے کہ ان کی پالیسی یوروپ کی اصل آبادی میں ہورہی کمی کو ہنگری کی طرف سے دیا گیا جواب ہے ۔ ان کا پناہ گزینوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ حالانکہ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ یوروپی یونین کے لیڈر دیگر ممالک سے آئے لوگوں سے یوروپ کو بھر دینا چاہتے ہیں ۔

Loading...