i panicked tried to breathe air canada passenger shares ordeal after crew left her sleeping on plane snm– News18 Urdu

فلائٹ میں سو گئی تھی خاتون، اٹھی تو پایا اندھیرا اور یہ۔۔۔۔

یہ واقعہ اس مہینے کے شروعات کا ہے۔ ٹفنی ایڈمس نام کی خاتون کی اس کہانی کو ان کے دوست نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ پوسٹ کے مطابق وہ فلائٹ میں سو گئیں پھر جب ان کی نیند کھلی تو چاروں طرح اندھیرا تھا۔۔

Jun 24, 2019 02:51 PM IST | Updated on: Jun 24, 2019 02:52 PM IST

ایئر کناڈا کی فلائٹ میں کرو ممبر ایک سوتی خاتون کو اکیلا چھوڑ کر چلے گئے۔ دراصل خاتون فلائٹ کے ٹیک آف کے بعد ہی سو گئی تھی۔ جب اٹھی توفلائٹ لینڈ ہوکر پارکنگ میں جاکر کھڑی ہو چکی تھی۔ ظاہر ہے طیارے کے کرو ممبر اس خاتون کو نہیں دیکھ پائے اور چھوڑ کر چلے گئے۔ یہ واقعہ اس مہینے کے شروعات کا ہے۔ ٹفنی ایڈمس نام کی خاتون کی اس کہانی کو ان کے دوست نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ ان کے مطابق ٹفنی کیوبیک سے ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئر پورٹ جارہی تھیں۔ پوسٹ کے مطابق وہ فلائٹ میں سو گئیں پھر جب ان کی نیند کھلی تو چاروں طرح اندھیرا تھا۔۔

ٹفنی کو پہلے لگا کہ وہ کوئی برا خواب دیکھ رہی ہیں۔ وہ گھبرا گئیں اور انہوں نے دوست کو فون کیا لیکن جلد ہی اس کا فون کٹ گیا کیونکہ فون کی بیٹری ختم ہوچکی تھی۔ انہوں نے فلائٹ کے سبھی یو ایس بی پورٹ میں اپنے فون کو لگاکر اسے چارج کرنے کی کوشش کی لیکن فلائٹ میں کرنٹ(بجلی) نہیں تھی۔

فلائٹ میں سو گئی تھی خاتون، اٹھی تو پایا اندھیرا اور یہ۔۔۔۔

ایئر کناڈا نے اس واقعے کیلئے ایڈمس سے معافی مانگی ہے۔

ٹفنی کے دوست نے ان کی کہانی ایئر کناڈا کے فیس بک پیج پر بھی شیئر کی ہے۔ جس میں بتاہیا گیا 'اندھیورے سے ٹفنی کو پینک اٹیک آگیا تھا۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ ان کی گھبراہٹ بڑھتی جارہی تھی۔ اندھیرے میں ہی ادھر۔ ادھر کھوجنے کے بعد انہیں آکر میں کاک پٹ کے پاس ٹارچ مل گیا۔ ٹارچ کی روشنی میں وہ کسی طرح ایک دروازہ کھول پائیںلیکن نیچے نہ اتر سکیں کیونکہ طیارہ سے نیچے اتنے کیلئے انہیں 50 فٹ (15 میٹر) نیچے کودنا تھا اور یہ ان کیلئے بیحد مشکل تھا"۔

پوسٹ کے مطابق آخر میں ٹفنی ایڈمس نے ٹارچ کی روشنی ست لگیج کارٹ ڈارئیور کا دھیان اپنی طرف لانے کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے کارٹ ڈرائیور نے انہیں دیکھ لیا جس کے بعد انہیں طیارے سے نیچے اتارا جاسکا۔۔ ایئر کناڈا نے اس واقعے کیلئے ایڈمس سے معافی مانگی ہے لیکن اس واقعے کے بعد ٹفنی کافی ڈری ہوئی ہیں اور دماغی طور سے کافی پریشان رہنے لگی ہیں۔۔

Loading...