پاکستان علاقائی مسئلوں کو سفارت کے ذریعہ سلجھانے کے حق میں– News18 Urdu

پاکستان علاقائی مسئلوں کو سفارت کے ذریعہ سلجھانے کے حق میں

ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان سبھی مسئلوں کو سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے اور تمام فریقین کو صبر اور رواداری کا ثبوت دینا چاہئے۔

May 24, 2019 05:15 PM IST | Updated on: May 24, 2019 05:18 PM IST

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف کو یقین دہانی کی ہے کہ ان کا ملک اس علاقے میں تنازعہ کم کرنے کی سمت میں مسلسل کوشاں ہے۔انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان پیدا ہوئے تنازعہ کے ضمن میں یہ بات کہی تھی۔ ظریف پاکستان کے دوروزہ دورے پر ہیں اور انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی،فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوا اور قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی ایجنسی کے مطابق ظریف نے اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ملک خصوصاً پاکستان سے مضبوط تعلقات چاہتا ہے اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا ایران کی ترجیح میں شامل ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق مسٹر قریشی اور مسٹر ظریف کے دوطرفہ تعلقات ،سرحدی مسئلوں اور حال ہی میں ایران اور امریکہ کے درمیان پیدا ہوئے تنازعہ کے مسئلے پر بات کرسکتے ہیں۔ دونوں لیڈروں کے درمیان آج نمائندہ سطح کی بات چیت ہوئی ہے اور مسٹر قریشی نے کہا ہے کہ علاقائی تنازعہ کسی کے حق میں بھی نہیں ہے۔

پاکستان علاقائی مسئلوں کو سفارت کے ذریعہ سلجھانے کے حق میں

Loading...

ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان سبھی مسئلوں کو سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے اور تمام فریقین کو صبر اور رواداری کا ثبوت دینا چاہئے۔ ظریف نے مسٹر قریشی کی یقین دہانی کی ہے کہ ایران اس علاقے میں امن قائم کرنے کےلئے پاکستان کی کوششوں کو اہمیت دیتا ہے۔

جمعرات کو وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ ایران اور امریکہ اور عرب اتحادیوں کے درمیان سبھی مسئلوں کو آپسی بات چیت کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔

Loading...