داعش کے ہاتھوں عراقی فوجی افسر کا گلا کاٹے جانے کی ویڈیو جاری– News18 Urdu

داعش کے ہاتھوں عراقی فوجی افسر کا گلا کاٹے جانے کی ویڈیو جاری

داعش تنظیم کے ارکان نے مذکورہ دونوں فوجی اہل کاروں کو ایک ماہ قبل الانبار صوبے کے علاقے النخیب سے اغوا کیا تھا

Feb 22, 2017 07:51 PM IST | Updated on: Feb 22, 2017 07:51 PM IST

بغداد : داعش تنظیم کی جانب سے ایک نیا ویڈیو ٹیپ جاری کیا گیا ہے ، جس میں ایک افسر سمیت عراقی فوج کے دو اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔داعش تنظیم کے ارکان نے مذکورہ دونوں فوجی اہل کاروں کو ایک ماہ قبل الانبار صوبے کے علاقے النخیب سے اغوا کیا تھا۔

ویڈیو میں عراقی فوجی افسر ابو بكر عباس السامرائی کو ذبح کیے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ دوسرے اہل کار کو ایک گڑھے کے اندر گولیاں مار کر موت کی نیند سلایا گیا۔عراقی میڈیا کے مطابق السامرائی کو الانبار صوبے میں جب اغوا کیا گیا تو اس کے ساتھ تین فوجی اہل کار تھے۔

داعش کے ہاتھوں عراقی فوجی افسر کا گلا کاٹے جانے کی ویڈیو جاری

Loading...

Loading...