دہشت گرد تنظیم داعش نے لی برطانوی پارلیمنٹ کے قریب کئے گئے حملے کی ذمہ داری– News18 Urdu

دہشت گرد تنظیم داعش نے لی برطانوی پارلیمنٹ کے قریب کئے گئے حملے کی ذمہ داری

خونخوار دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) نے لندن میں پارلیمنٹ کے قریب کل ہوئے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

Mar 23, 2017 07:59 PM IST | Updated on: Mar 23, 2017 07:59 PM IST

لندن: خونخوار دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) نے لندن میں پارلیمنٹ کے قریب کل ہوئے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ عماق نیوز ایجنسی نے آج یہ اطلاع دی۔ برطانوی پولیس نے اس حملے کے سلسلے میں چھ مختلف ٹھکانوں پر تلاشی مہم چلا کر اب تک سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور 40 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ملک کے دہشت گردی مخالف اسکواڈ کے ایک اعلی افسر مارک رؤلے نے آج لندن واقع پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا، "ہم نے سات ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی ہے اور سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ برمنگھم اور ملک کے دیگر مقامات پر بھی تلاشی مہم جاری ہے۔

دہشت گرد تنظیم داعش نے لی برطانوی پارلیمنٹ کے قریب کئے گئے حملے کی ذمہ داری

حملے میں جنوبی کوریا کے پانچ شہری زخمی

برطانیہ کی پارلیمنٹ کے پاس ہوئے دہشت گردانہ حملے میں جنوبی کوریا کے پانچ شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ تین خواتین اور ایک شخص شدید زخمی ہو گئے۔ ایک دیگر خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان پانچ میں سے چار کو بعد میں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چنينگ نے بیجنگ میں بتایا کہ اس حملے میں چین کے سیاحوں کو بھی ہلکی چوٹیں آئی هیں۔

Loading...

Loading...