لاس ویگاس حملہ دہشت گردانہ واقعہ نہیں: ایف بی آئی– News18 Urdu

لاس ویگاس حملہ دہشت گردانہ واقعہ نہیں: ایف بی آئی

لاس ویگاس۔ امریکہ کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) نے لاس ویگاس میں ایک موسیقی پروگرام کے دوران ہوئی فائرنگ کے واقعہ کے معاملے میں ایسا کوئی بھی ثبوت ملنے سے انکار کیا ہے جس سے اس حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا جاسکے۔

Oct 05, 2017 04:32 PM IST | Updated on: Oct 05, 2017 04:32 PM IST

لاس ویگاس۔ امریکہ کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) نے لاس ویگاس میں ایک موسیقی پروگرام کے دوران ہوئی فائرنگ کے واقعہ کے معاملے میں ایسا کوئی بھی ثبوت ملنے سے انکار کیا ہے جس سے اس حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا جاسکے۔ ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹ آرون روس نے آج پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔

مسٹر روس نے کہا کہ اس سلسلے میں ایف بی آئی افروں نے حملہ آور اسٹیفن پیڈاک کی خاتون دوست سے بھی پوچھ تاچھ کی ہے۔اس معاملے میں پولیس نے کسی کو حراست میں نہیں لیا ہے۔ لاس ویگاس میں اتوار کی رات کو ہوئی فائرنگ کے واقعہ میں 59 لوگ مارے گئے جبکہ 500سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔

لاس ویگاس حملہ دہشت گردانہ واقعہ نہیں: ایف بی آئی

لاس ویگاس کے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ جیسے ہی پولیس کو ’منڈالے بے‘ کے کیسینو کے باہر فائرنگ کی اطلاع ملی تو پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔

Loading...

Loading...