latest pakistan pm imran khan asks citizens to declare their assets by june 30 know snm عمران خان بولے: تیس جون کے بعد پاکستانیوں پر ہوگا بڑا ایکشن– News18 Urdu

!پاکستانیوں کو بچانے کے لئے عمران خان نے اٹھایا پی ایم مودی کی طرح سخت قدم، دیا 30 جون تک کا وقت

Jun 14, 2019 09:52 AM IST | Updated on: Jun 14, 2019 10:52 AM IST

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ملک کو اقتصادی تنگی حالات سے بچانے کیلئے سخت قدم اٹھا رہے ہیں۔ عمران خان نے پاکستانی شہریوں کو اپنی بے نامی املاک کا انکشاف کرنے کو کہا ہے۔۔ اسکے لئے 30 جون تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر اس کے بعد کوئی پکڑاجاتا ہے اس کیلئے سخت کارروائی ہوگی۔ آپ کو بتادیں کہ ہندستان کے وزیر اعظم نریندرمودی نے اپنے پہلے کام کاج کے دوران اقتدار میں آتے ہی بلیک منی پر سخت نکیل کسنے کے تمام بڑے قدم اٹھائے۔ اسی کے تحت نومبر 2016 میں نوٹ بندی جیسا سخت فیصلہ لیاگیا۔ اسی طرح بے نامی املاک کو لیکر بھی حکومت نے سختی دکھائی۔ اس سختی کا اثر یہ ہوا کہ 6،900 کرور روپئے کی املاک ضبط ہوئی ہے۔ بے نامی املاک اور لین دین پر روک لگانے کے مقصد سے مرکزی حکومت نے بے نامی لین دین قانون میں 2016 میں تحقیق کی تھی۔۔

پاکستان میں شروع ہواسخت فیصلوں کادور۔۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو ملک کے نام خطاب میں کہا ملک کو چلانے کیلئے پیسے کافی نہیں ہیں اس لئے زیادہ سے زیادہ پاکستانی شہری ٹیکس کے دائرے میں آئیں۔

!پاکستانیوں کو بچانے کے لئے عمران خان نے اٹھایا پی ایم مودی کی طرح سخت قدم، دیا 30 جون تک کا وقت

Loading...

عمران خان نے پاکستانی شہریوں کو اپنی املاک کا انکشاف کرنے کیلئے 30 جون تک کاوقت دیا ہےاور کہا ہے کہ اس کے بعد پھر موقع نہیں ملےگا۔۔

قابل غور ہے کہ بے نامی املاک کومعاملے میں ہی پیر کو پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Loading...