latest saudi arab women use wedding contracts to assert right to drive snm – News18 Urdu

سعودی عرب میں نکاح کی شرطوں میں خواتین شامل کرارہی ہیں یہ دو خاص مانگ

Jun 25, 2019 11:53 AM IST | Updated on: Jun 25, 2019 12:10 PM IST

سعودی عرب نے قانونی طور پر بھلے ہی خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ضرور دے دی ہے لیکن اس حق کے استعمال میں کبھی کوئی روڑہ نہ بنے اس کیلئے خواتین نے نیا رخ اختیار کیا ہے۔ خوتاین نکاح کی شرطوں میں کار رکھنے اور اس کے چلانے کے حق کو اپنے شامل کرارہی ہیں۔۔۔

دمام کے رہنےت والے سیلس مین ماجد نے حال ہی میں اپنے نکاح کی شرطوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی منگیتر نے شرط رکھی ہے کہ وہ کبھی اسے گاڑی چلانے سے نہیں روکیں گے۔ دراصل سعوسی عرب میں نکاح کی شرائط کا ستعمال خواتین اور مرد دونوں کو ہے لیکن خاص طور پر کچھ خواتین اپنے کچھ خاص حقوق کو محفوظ کرانے کیلئے کرتی ہیں۔

سعودی عرب میں نکاح کی شرطوں میں خواتین شامل کرارہی ہیں یہ دو خاص مانگ

تصویر : روئیٹرز

سعودی عرب مین خواتین کو عام طور پر اپنے مرد ساتھی( شوہرم والد یا دیگر) کی سبھی باتیں ماننے کیلئے مجبور ہونا پڑتا ہے اور وہ قانون کی پناہ میں بھی نہیں جاسکتی ہیں لیکن مرد اگر نکاح نامہ میں لکھی کسی شرط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو خواتین اس بنیاد پر اس سے طلاق لے سکتی ہیں۔

آزاد رہنا چاہتی ہے منگیتر۔۔۔

Loading...

ابھی تک خواتین نکاح نامہ کا استعمال اپنے لئے مکان، گھریلو مدد رکھنے، آگے پڑھائی جاری رکھنے یا شادی کے بعد بھی نوکری کرتے رہنے جیسی شرائط رکھنے کیلئے کرتی تھیں۔ لیکن اب ڈرائیونگ کا حق بھی اس میں جڑ رہا ہے۔ واضح ہو کہ 29 سالہ ماجد نے بتایا کہ اگلے ماہ ان کی شادی ہونے والی ہے۔ ان کی 21 سالہ منگیتر نے دو شرطیں رکھی ہیں۔ ایک وہ شادی کے بعد بھی کام کریں گی اور دوسرا کہ انہیں گاڑی چلانے کا حق ہوگا۔ ماجد کہتے ہیں کہ وہ (منگیتر) آزاد رہنا چاہتی ہیں۔ میں نے اس پر کہا ، 'ہاں کیوں نہیں 'َ۔

ماجد اپنا پورانام شیئر نہیں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ نکاح نامہ اور اس کی شرطیں نہایت نجی اور گھریلو معاملہ ہے۔ ریاض میں نکاح پڑھانے والے ایک مولوی عبدالمحسن الاعظمی کا کہنا ہے ، " ںکاح میں کسی بھی طرح کے تنازعہ سے بچنے کیلئے خواتین ڈرائیونگ کے حق کو نکاح نامہ میں شامل کرا رہی ہیں۔۔

قبل غور ہے کہ العذیمی کے پاس حال ہی میں ایسا نکاح  نامہ آیا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ نکاح نامہ ایک طرح سے یقینی کرتا ہے کہ شوہر اپنے وعدے کو نہیں بھولے گا کیونکہ یہ وعدہ خلافی طلاق کی بنیاد بن سکتی ہے۔ سعودی حکومت نے خواتین کو گاڑی چلانے کا حق تو دے دیا لیکن گھر کے مرد ساتھیوں کے ذریعے ڈرائیونگ سے منع کئے جانے یا کاررکھنے کی اجازت نہیں ملنے کی صورت میں کیا کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں کچھ  نہیں کیا ہے۔۔۔

Loading...