latest terrorist hafiz saeeds brother in law arrested in pakistan snm پاکستان حکومت کی تنقید کرنے کے جرم میں دہشت گرد حافظ سعید کا رشتہ دار گرفتار– News18 Urdu

پاکستان حکومت کی تنقید کرنے کے جرم میں دہشت گرد حافظ سعید کا رشتہ دار گرفتار

May 15, 2019 09:16 PM IST | Updated on: May 15, 2019 09:43 PM IST

ممبئی حملوں کے  ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے رشتہ دارکو بھڑکاؤ بیان اور پاکستان حکومت کی تنقید کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ جانکاری پولیس نے بدھ کو دی ہے۔

پاکستان کے جیو نیوز نے وزیر داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کی جماعت کی سیاست اور بین الاقوامی معاملے دیکھنے والی برانچ کے سربراہ اور اس کی چیریٹی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے انتطامیہ عبدالرحمٰن مکی کو اس تنظیم کے خلاف کی جارہی کارروائی کے تحت گرفتار کیا گیا۔

پاکستان حکومت کی تنقید کرنے کے جرم میں دہشت گرد حافظ سعید کا رشتہ دار گرفتار

دہشت گرد حافظ سعید: فائل فوٹو

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پنجاب پولیس نے کہا کہ مکی کوایک قانونا ایکٹ کے تحت گرفتار کیاگیا ہے۔  پاکستان حکومت جماعت  الدعوۃ کی طرح ایف آئی ایف پر مارچ کے مہینے میں پابندی لگا چکی ہے۔ جماعت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ لشکر طیبہ کا مکھوٹا تنظیم ہے۔ یہ تنظیم ممبئی حملے کی ذمہ دار ہے جس میں 166 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔۔