فلسطینی صدر محمود عباس کی ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات ، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کی یقین دہانی– News18 Urdu

فلسطینی صدر محمود عباس کی ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات ، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کی یقین دہانی

ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ امن عمل کی بحالی کے لیے’’ زبردست ‘‘ مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

May 04, 2017 12:02 AM IST | Updated on: May 04, 2017 12:02 AM IST

واشنگٹن : فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ امن عمل کی بحالی کے لیے’’ زبردست ‘‘ مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر نے اوول آفس میں محمود عباس کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات میں انھیں یقین دہائی کرائی ہے کہ ’’ان کی نظر میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کا بہت اچھا موقع موجود ہے اور ہم اس امن کے لیے فائدہ اٹھائیں گے‘‘۔انھوں نے کہا :’’ ہم اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کا قیام چاہتے ہیں‘‘۔

العربیہ ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق فلسطینی صدر نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن سے اسرائیل کو عرب ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا موقع ملے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ دوریاستی حل کی بنیاد پر امن معاہدے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

فلسطینی صدر محمود عباس کی ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات ، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کی یقین دہانی

فلسطینی صدر سے کوئی ڈھائی ماہ قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا کا دورہ کیا تھا اور وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کی تھی۔یادرہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے کے دو ریاستی حل سے متعلق امریکا کے تاریخی موقف سے باضابطہ طور پر دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن کی راہ ہموار ہوتی ہے اور وہ دونوں متفق ہوتے ہیں تو وہ دو کے بجائے ایک ریاست کی حمایت کریں گے اور وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے قیام کے لیے کام کریں گے لیکن یہ فریقین پر منحصر ہے کہ وہ کسی سمجھوتے پر متفق ہوں۔

Loading...

Loading...