مالی میں ہوئے دہشت گردانہ حملےمیں 38 افراد جاں بحق– News18 Urdu

مالی میں ہوئے دہشت گردانہ حملےمیں 38 افراد جاں بحق

مغربی افریقی ملک مالی میں عسکریت پسند عسکریت پسندوں نے دو گاؤوں پر حملہ کردیا جس میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

Jun 19, 2019 09:52 AM IST | Updated on: Jun 19, 2019 10:00 AM IST

مغربی افریقی ملک مالی میں عسکریت پسند عسکریت پسندوں نے دو گاؤوں پر حملہ کردیا جس میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔   یہ اطلاع مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔

مالی کی ایک نیوز ایجنسی کے مطابق، پہلا حملہ منگل کے روز ڈنگافنی - 2 بستی میں ہوا جس میں 24 افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد لوگوں کے جانور بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ اس کے علاوہ، کچھ گھروں میں آگ بھی لگادی۔

مالی میں ہوئے دہشت گردانہ حملےمیں 38 افراد جاں بحق

بعد ازاں دہشت گردوں نے یورو گاؤں میں ایک ٹرک پر حملہ کیا جس میں 14 افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس اور فوج کو حملے کا سبب معلوم کرنے اور مجرموں کو پکڑنے کے لئے جائے واقع پر بھیجا گیا ہے۔

Loading...