وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے کرسمس کے موقع پر ہم وطنوں کو دی مبارک باد– News18 Urdu

وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے کرسمس کے موقع پر ہم وطنوں کو دی مبارک باد

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرسمس کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔

Dec 25, 2017 12:29 PM IST | Updated on: Dec 25, 2017 12:41 PM IST

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرسمس کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا ' سب کو 'میری کرسمس۔ ہم عیسی مسیح کے تعلیمات کو یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر ایک گریٹنگ کارڈ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ كرسمس کے اس تہوار پرسماج میں خوشیاں اور ہم آہنگی کی دعا کرتا ہوں۔

ادھر کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج ملک کے عوام کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کرکے لوگوں کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سبھی کو 'میری کرسمس ۔یہ تہوار آپ کی زندگی میں خوشی، محبت اور ہم آہنگی لے کر آئے، یہی میری تمنا ہے۔

وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے کرسمس کے موقع پر ہم وطنوں کو دی مبارک باد