mosque shooting christchurch gunman facebook livestreamed shooting snm نیوزی لینڈ حملہ: فیس بک پر 17 منٹ تک حملہ آور دکھاتا رہا دہشت کا منظر– News18 Urdu

نیوزی لینڈ حملہ: فیس بک پر 17 منٹ تک حملہ آور دکھاتا رہا دہشت کا منظر

اس واقعے کی لائیو اسٹریمینگ حملہ آور نے اس وقت شروع کی جب وہ النور مسجد کے باہر گاڑی پارک کر رہاتھا۔ 17 منٹ کے اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ڈھیر سارے ہتھیار اور دھماکہ خیز اشیا لیکر گاڑی میں آگے کی سیٹ پر بیٹھا تھا۔

Mar 15, 2019 11:57 AM IST | Updated on: Mar 15, 2019 12:03 PM IST

نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں جمعہ کو دو مسجدوں میں فائرنگ ہوئی۔ اس حملے میں اب تک کم ازکم 27 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس واقعے کو 17 منٹ تک فیس بک لائیو پر دکھایا گیا اور یہ کام خود حملہ آور نے کیا۔

اس ویڈیو کو فیس بک پر لائیو دکھاتے ہوئے حملہ آور نے اپنا نام برینٹن ٹیرینٹ بتایا۔ 28 سال کے اس حملہ آور نے بتایا کہ اس کی پیدائش آسٹریلا میں ہوئی ہی۔ فی الحال پولیس اس ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

نیوزی لینڈ حملہ:  فیس بک پر 17 منٹ تک حملہ آور دکھاتا رہا دہشت کا منظر

Loading...

اس واقعے کی لائیو اسٹریمینگ حملہ آور نے اس وقت شروع کی جب وہ النور مسجد کے باہر گاڑی پارک کر رہاتھا۔ 17 منٹ کے اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ڈھیر سارے ہتھیار اور دھماکہ خیز اشیا لیکر گاڑی میں آگے کی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ اس کے پاس پٹرول کے کنٹینر بھی تھے۔ گاڑی سے اترتے ہی اس نے سب سے پہلے مسجد کے دروازے پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد تو وہ تابڑ توڑ گولیاں برسانے لگا۔

ویڈیو گریب سے نیوزی لینڈ ہیرلڈ ویڈیو گریب سے نیوزی لینڈ ہیرلڈ

Loading...