نیوزی لینڈ حملہ : "پارٹی شروع " کہہ کر حملہ آور نے مسجد میں برسائی گولیاں ، 49 افراد کی موت

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ شروع کی تھی۔ ویڈیو کی شروعات میں ٹیرنٹ "چلو پارٹی شروع کرتے ہیں "کہتا ہوا سنائی دے رہا ہے۔

Mar 15, 2019 04:32 PM IST | Updated on: Mar 15, 2019 04:32 PM IST

نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ شہر کی دو مسجدوں میں اندھادھند فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں میں اہم حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے ۔ حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس حملہ میں اب تک کم سے کم 49 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 48 سے زیادہ افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ شروع کی تھی۔ ویڈیو کی شروعات میں ٹیرنٹ "چلو پارٹی شروع کرتے ہیں "کہتا ہوا سنائی دے رہا ہے۔ ٹیرنٹ نے جمعرات رات کو ہی فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "حملہ آوروں "پر حملہ کرے گا اور اس کو فیس بک پر لائیو دکھائے گا۔

نیوزی لینڈ حملہ : 

نیوزی لینڈ حملہ : "پارٹی شروع "کہہ کر حملہ آور نے مسجد میں برسائی گولیاں ، 49 افراد کی موت ۔ فوٹو : رائٹر۔

اس واقعہ کی لائیو اسٹریمنگ حملہ آور نے اس وقت شروع کی ، جب وہ النور مسجد کے باہر گاڑی پارک کررہا تھا ۔ 17 منٹ کے اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کافی تعداد میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد لے کر وہ گاڑی میں آگے کی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ اس کے پاس پٹرول کے کنٹینر بھی تھے ۔ گاڑی سے اترتے ہی اس نے سب سے پہلے مسجد کی گیٹ پر فائرنگ کی ۔ اس کے بعد تو وہ اندھادھند گولیاں برسانے لگا۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کا فین ہے نیوزی لینڈ کا مشتبہ حملہ آور ، گورے رنگ کو دیتا ہے توجہ

ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ چاروں طرف افراتفری کا ماحول تھا ۔ لوگ بھاگنے کی کوشش کررہے تھے ، لیکن حملہ آور مسلسل گولیاں برسا رہا تھا ۔ بار بار وہ اپنی بندوق میں گولیاں لوڈ کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ حملہ: فیس بک پر 17 منٹ تک حملہ آور دکھاتا رہا دہشت کا منظر

 

Loading...