نیوزی لینڈ کی دو مسجدوں میں حملے کے بعد پولیس نے ایڈوائزری جاری کی، کہا لوگ اس وقت کسی بھی مسجد میں نہ جائیں

نیوزی لینڈ کی دو مسجدوں میں حملے کے بعد نیوزی لینڈ میں رہنے والے ہندستانیوں کیلئے 021803899 اور 021850033 نمبر جاری کئے گئے ہیں۔

Mar 15, 2019 10:50 AM IST | Updated on: Mar 15, 2019 10:50 AM IST

نیوزی لینڈ کی دو مسجدوں میں حملے کے بعد پولیس نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ابھی اس وقت کسی بھی مسجد میں نہ جائیں۔ نیوزی لینڈ میں رہنے والے ہندستانیوں کیلئے 021803899 اور 021850033 نمبر جاری کئے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کرائسٹچرچ میں فائرنگ کے چلتے شہر میں افراتفری کا ماحول ہے۔ خبر ہے کہ یہاں کی دومسجدوں میں اس وقت فائرنگ ہورہی ہے۔

نیوزی لینڈ کی دو مسجدوں میں حملے کے بعد پولیس نے ایڈوائزری جاری کی، کہا لوگ اس وقت کسی بھی مسجد میں نہ جائیں

بتادیں کہ نیوزی لینڈ کے کرائسٹچرچ کی دو مسجدوں  میں گولی باری ہو رہی ہے  اس حملے میں 27 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ کئی لوگوں کے زخمی ہونے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ویب سائٹ این زیڈ ہیرالڈ ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں موتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے ۔

 

Loading...