پنامہ گیٹ : پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز سپریم کورٹ کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف پنامہ پیپرس معاملے میں سپریم کورٹ کی جوائنٹ انوسٹی گیش ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے آج پہلی بار پیش ہوئیں۔

Jul 05, 2017 08:14 PM IST | Updated on: Jul 05, 2017 09:35 PM IST
پنامہ گیٹ : پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز سپریم کورٹ کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش

file photo

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف پنامہ پیپرس معاملے میں سپریم کورٹ کی جوائنٹ انوسٹی گیش ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے آج پہلی بار پیش ہوئیں۔ جے آئی ٹی شریف کنبہ کے منی لانڈرنگ معاملے کی جانچ کررہی ہے جس کے تحت لندن کے پاش پارک لین علاقہ میں چار اپارٹمنٹ خریدے گئے تھے۔

اس سے قبل مسٹر شریف بھی 15جون کو اس معاملے میں پیش ہوچکے ہیں۔ وہ اس طرح کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں۔ اخبار’ڈان‘ کے مطابق محترمہ مریم کے ساتھ ان کے شوہر کیپٹن صفدر، دونوں بھائی حسن اور حسین ، اطلاعات و نشریات کے وزیر مریم اورنگزیب کے اسپیشل سکریٹری آصف کرمانی بھی جے آئی ٹی کے سکریٹریٹ میں موجود تھے۔

جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان درج کرانے کے بعد محترمہ مریم نے فیڈرل جوڈیشیل اکادمی کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تفتیشی ٹیم کے سوالات کا جواب انہوں نے ایمانداری سے دیا۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی نے مجھ سے جو کچھ بھی پوچھا میں نے ایمانداری سے جواب دینے کی کوشش کی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پنامہ پیپر معاملے میں 20اپریل کو جے آئی ٹی قائم کی تھی جسے 60دنوں میں اپنی جانچ رپورٹ پیش کرنی ہے۔

Loading...

Loading...