پاکستان کی طرف سے پھرشروع ہوئی فائرنگ، ہندوستانی چوکیوں کوبنایا نشانہ– News18 Urdu

پاکستان کی طرف سے پھرشروع ہوئی فائرنگ، ہندوستانی چوکیوں کوبنایا نشانہ

پاکستان کی طرف سے پیردیرشب ہندوستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکرفائرنگ کی، ہندوستانی فوج نے بھی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

May 14, 2019 10:24 AM IST | Updated on: May 14, 2019 10:25 AM IST

پاکستان کی طرف سے جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گلپورسیکٹرمیں ایک بارپھر سیز فائرکی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پاکستان  کی طرف سےپیردیررات ہندوستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنا کرفائرنگ کی گئی ہے۔ ہندوستانی فوج بھی فائرنگ کا منہ توڑجواب دے رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی طرف سے بھلے ہی ایک طرف امن کا پیغام بھیجا جارہا ہو، لیکن دوسری طرف وہ مسلسل سیزفائرکی خلاف ورزی کررہا ہے۔

پاکستان کی طرف سے پیرکے روزدیرشب پونچھ کے گلپورکونشانہ بناکرگولی چلائی گئی۔ پاکستانی مسلسل ہندوستانی چوکیوں کونشانہ بناکرفائرنگ کررہے ہیں۔ فائرنگ میں ابھی تک کسی کے بھی جان ومال کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ غورطلب ہے کہ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب کمزورہوتی معیشت کو سنبھالنے کے لئے پاکستان حکومت نےہندوستان کےسامنے رشتے سدھارنے کی پہل کی ہے۔

پاکستان کی طرف سے پھرشروع ہوئی فائرنگ، ہندوستانی چوکیوں کوبنایا نشانہ

پاکستان کی طرف سے پھرشروع ہوئی فائرنگ۔

Loading...

پاکستان نےاس کی شروعات کنٹرول لائن (ایل اوسی) سے کی ہے۔ اس کے تحت اسلام آباد اب سرحد پرامن چاہتا ہے۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ ہندوستان سے بڑھتی کشیدگی کے سبب دوسرے ممالک نے بھی پاکستان کی مدد کرنے سے انکارکردیا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ وہ ہندوستان کےساتھ اچھے رشتوں کی شروعات کرے، جس سے ملک کی گرتی معیشت کو بچایا جا سکے۔

Loading...