pakistan gas selectricity price hike snm پاکستان میں یکم جولائی سے گیس اور بجلی کی شرحوں میں بھاری اضافہ– News18 Urdu

پاکستان میں یکم جولائی سے گیس اور بجلی کی شرحوں میں بھاری اضافہ

حکومت پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ملنے والے چھ ارب ڈالر کی شرائط کو پورا کرنے کے تحت گیس کی قیمت میں 190 فیصد تک اور بجلی کی شرحوں میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

Jun 27, 2019 12:45 PM IST | Updated on: Jun 27, 2019 12:46 PM IST

حکومت پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ملنے والے چھ ارب ڈالر کی شرائط کو پورا کرنے کے تحت گیس کی قیمت میں 190 فیصد تک اور بجلی کی شرحوں میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ حکومت کے اس قدم سے مہنگائی سے دوچار پاکستان عوام کی مشکلات مزید بڑھنے والی ہے ۔ یہ اضافہ آئی ایم ایف کی بقیہ دو بڑی شرائط کو پورا کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔ گیس اور بجلی کی شرحوں میں اضافہ سے صارفین پر 334 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ دی ٹربیون کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے بدھ کو لیا یہ فیصلہ یکم جولائی سے نافذ ہوگا۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اگلے بدھ کو میٹنگ بلائی ہے جس پاکستان کے چھ ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کو منظوری دی جائے گی۔

رواں مالی برس میں یہ دوسرا موقع ہے جب مسٹر عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی نے گیس اور بجلی کی شرحوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس اضافہ کا زیادہ سے زیادہ بوجھ درمیانے اور اعلی آمدنی والے طبقے کے لوگوں پر ڈالا گیا ہے ۔

پاکستان میں یکم جولائی سے گیس اور بجلی کی شرحوں میں بھاری اضافہ

Loading...

Loading...