پاکستان کے اسپتال میں فائرنگ میں پانچ ہلاک، سات زخمی– News18 Urdu

پاکستان کے اسپتال میں فائرنگ میں پانچ ہلاک، سات زخمی

پاکستان کےصوبے پنجاب کے ننکانا صاحب ضلع کے اسپتال میں دو گروپوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں کم ازکم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔

Jun 18, 2019 07:03 PM IST | Updated on: Jun 18, 2019 07:03 PM IST

پاکستان کےصوبے پنجاب کے ننکانا صاحب ضلع کے اسپتال میں دو گروپوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں کم ازکم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ میڈیا نے منگل کو یہ اطلاع دی۔  پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے ننکانا صاحب ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں معمولی بات پر دو گروپوں کے ایک دوسرے پر فائرنگ کے واقعہ میں پیر کو چار افراد کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہوئے ایک نوجوان نے ضلع کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں دم توڑ دیا۔اس واقعہ کے بعد اسپتال میں بھاری تعداد میں پولیس دستہ تعینات کیاگیا ہے۔

پاکستان کے اسپتال میں فائرنگ میں پانچ ہلاک، سات زخمی

علامتی تصویر

Loading...

اسپتال ذرائع کے مطابق تین لوگوں کونازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔فائرنگ کے واقعہ کے دوران سبھی اسسٹنٹ ڈاکٹروں ،مریض اور ڈاکٹر فیکلٹی سے بھاگ گئے۔پولیس نے کہا کہ حملہ آور جائے وقوع سے بھاگنے میں کامیاب رہے اور اب تلاشی مہم جاری ہے۔

Loading...