آرٹیکل 370 کی منسوخی: عمران خان کی نیندیں اڑی: ٹویٹرپرہندوستان کوبنارہے ہیں نشانہ

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان حکومت، ملک کے مسائل کو بھول گئی ہیں اورپاکستان کو صرف ہندوستان کا خوف ستارہاہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان مسلسل مسئلہ کشمیر پرزور دے رہے ہیں۔

Aug 15, 2019 03:00 PM IST | Updated on: Aug 15, 2019 03:57 PM IST
آرٹیکل 370 کی منسوخی: عمران خان کی نیندیں اڑی: ٹویٹرپرہندوستان کوبنارہے ہیں نشانہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ۔(تصویر:نیوز18ڈاٹ کام)۔

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان حکومت، ملک کے مسائل کو بھول گئی ہیں اورپاکستان کو صرف ہندوستان کا خوف ستارہاہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان مسلسل مسئلہ کشمیر پرزور دے رہے ہیں۔ اب انہوں نے ٹویٹ کرکے الزام لگایا ہے کہ ہندوستان کی حکومت جموں و کشمیر میں نسل کشی کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں سرینبرینیکا کی طرح مسلمانوں کو بھی ہلاک کیا جاسکتا ہے۔

 

عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کیا دنیا کشمیر میں سریکینیکا جیسے قتل عام کو خاموشی سے دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں عالمی برادری کوانتباہ دیتا ہوں کہاگرایساہوتاہے تومسلم ممالک میں اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ واضح رہے کہ سریبرینیکا کے شہربوسنیا ہرزیگوینا کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔ جولائی 1995 میں اس شہرمیں 20 ہزار سےزائد شہریوں کو ہلاک کردیاگیاتھا۔جن میں مسلمانوں کی اکثریت تھی۔ عمران خان نے وادی میں گزشتہ 12 دن سے کرفیو نافذ کیے جانے پرتشویش کا اظہارکیاہے۔ عمران خان کاکہناہے کہ مودی حکومت جموں وکشمیر میں بڑی تعداد میں افواج تعیناتی کے ذریعہ عام لوگوں کوخوفزدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 

عمران خان کی گیدڑ بھبکی

اس سے قبل کل یعنی 14 اگست کو پاکستا نے یوم آزادی کے موقع پر،عمران خان مظفر آباد پہنچے اور لوگوں سے خطاب کیاتھا۔ عمران خان نے کہا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کے مابین جنگ کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے توہندوستان اس کا ذمہ دار ہوگا۔ عمران نے کہا کہ پاکستان اس سلسلہ میں اقوام متحدہ ، آئی سی جے اور ہربین الاقوامی تنظیم سے رجوع ہونگے۔ عمران نے کہا کہ میں مودی سے کہہ رہا ہوں کہ اگر آپ کی طرف سے کسی تصادم کی کوشش کی گئی ہے تو ہم اینٹ کا جواب پتھرسے دیں گے۔

Loading...