عمران خان نے وزیراعظم مودی سے فون پرکی بات، مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار– News18 Urdu

عمران خان نے وزیراعظم مودی سے فون پرکی بات، مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار

پاکستان کے خارجہ دفترکےترجمان محمد فیصل نےٹوئٹ کیا کہ عمران خان نے مودی کولوک سبھا الیکشن میں ان کی پارٹی کی جیت پرمبارکباد دی۔

May 26, 2019 06:29 PM IST | Updated on: May 26, 2019 06:29 PM IST

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےاتوارکوہندوستان وزیراعظم نریندرمودی سے فون پر بات کی اوردونوں ممالک کےلوگوں کی بہتری کےلئےمل کرکام کرنےکی خواہش ظاہرکی۔ وزارت خارجہ نےاطلاع دیتے ہوئےبتایا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم مودی کوفون کیا اورانہیں لوک سبھا الیکشن میں جیت درج کرنےکےلئےمبارکباد دی۔

اس دوران وزیراعظم نریندرمودی نےاپنی'نیبرہڈ فرسٹ پالیسی' کا ذکرکرتےہوئے دونوں ممالک کوساتھ میں غریبی سےلڑنے کا مشورہ دیا۔ پاکستان کےخارجہ دفترکےترجمان محمد فیصل نےٹوئٹ کیا کہ عمران خان نے مودی کولوک سبھا الیکشن میں ان کی پارٹی کی جیت پر مبارکباد دی۔

عمران خان نے وزیراعظم مودی سے فون پرکی بات، مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب عمران خان۔

Loading...

عمران خان نے جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اورخوشحالی کے لئےاپنی خواہش کودوبارہ دوہراتے ہوئےکہا کہ وہ ان مقاصد کوآگے لے جانے کے لئےوزیراعظم مودی کے ساتھ مل کرکام کرنےکےتئیں پرامید ہیں۔ محمد فیصل نےکہا کہ عمران خان نے خواہش ظاہرکی کہ اپنے لوگوں کی بہتری کےلئےدونوں ملک مل کرکام کریں۔

غورطلب ہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے ہندوستان اورپاکستان کےتعلقات بہترنہیں ہیں۔ حالانکہ ہندوستان میں لوک سبھا الیکشن ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے رشتوں میں جمی برف کے پگھلنے کی امید کی جارہی ہے۔

اس سے قبل لوک سبھا انتخابات 2019 میں بی جے پی کی بڑی جیت کے بعد پاکستان کے سر میں نرمی کے اشارے ملنے لگے۔ مسلسل سیزفائرکی خلاف ورزی اوراشتعال انگیزبیانات دیتےرہے پاکستان نے اب کہا ہےکہ وہ ہندوستان کی نئی حکومت سے ٹھنڈے بستہ میں پڑے سبھی معاملات پر بات چیت کرنےکیلئےتیارہیں۔ ملتان میں افطار پارٹی کےدوران پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ خطہ میں امن اورخوشحالی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کوایک ٹیبل پر بیٹھ کر آپسی معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

Loading...