امریکہ پہنچےعمران خان کوایئرپورٹ پرلینے کےلئے نہیں آیا کوئی بڑا افسر، میٹرو سےکرنا پڑا سفر

امریکہ پہنچنے پرعمران خان کا ویسا استقبال نہیں ہوا، جس کی انہیں امید رہی ہوگی۔ امریکہ کا کوئی بڑا افسرانہیں ریسیوکرنے کے لئے ایئرپورٹ پرنہیں پہنچا۔

Jul 21, 2019 05:55 PM IST | Updated on: Jul 21, 2019 05:55 PM IST
امریکہ پہنچےعمران خان کوایئرپورٹ پرلینے کےلئے نہیں آیا کوئی بڑا افسر، میٹرو سےکرنا پڑا سفر

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ہفتہ کو امریکہ پہنچے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان ہفتہ کو تین روزہ سرکاری دورہ پرامریکہ کی راجدھانی واشنگٹن پہنچے۔ عمران خان چارٹرڈ طیارہ کی بجائے قطرایئرویج کی فلائٹ سے امریکہ پہنچے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی بحران کے سبب عمران خان نے یہ فیصلہ لیا۔

امریکہ پہنچنے پرعمران خان کا ویسا استقبال نہیں ہوا، جس کی انہیں امید ہوگی۔ امریکہ کا کوئی بڑا افسرانہیں ریسیوکرنے کے لئے ایئرپورٹ پرنہیں پہنچا۔ یہی نہیں عمران خان کو میٹرومیں بیٹھ کرہوٹل جانا پڑا۔ عمران خان کوریسیوکرنےکےلئے پاکستانی وزارت خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ میں رہنے والےکچھ پاکستانی لوگوں کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

Loading...

عمران خان پیرکوامریکی صدرجمہوریہ ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ایسا امکان ہے کہ اس دوران ٹرمپ ان پردہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کرنےکا دباو ڈالیں گے۔ اس سفرکے دوران عمران خان آئی ایم ایف کےکارگزارسربراہ ڈیوڈ لپٹن اورعالمی بینک کے صدرڈیوڈ ملپاس سے بھی ملاقات کریں گے۔ منگل کو وہ یوایس- انسٹی ٹیوٹ آف پیس تھنک - ٹینک کے پروگرام میں شامل ہوں گے۔ اس کےعلاوہ وہ ایک پروگرام میں پاکستانی امریکیوں کوبھی خطاب کریں گے۔

Loading...