pakistan-railway-minister-says-kartarpur-should-be-named-khalistan-station-un, پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ جمعہ کے روز پاکستان کے ریلوے وزیر نے کہا کہ کرتارپور کا نام خالصتان ہونا چاہئے۔– News18 Urdu

پاک ریلوے وزیر کا بے تکا بیان، کہا- کرتارپور کا نام خالصتان اسٹیشن ہونا چاہئے

پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ جمعہ کے روز پاکستان کے ریلوے وزیر نے کہا کہ کرتارپور کا نام خالصتان ہونا چاہئے۔

Mar 15, 2019 01:02 PM IST | Updated on: Mar 15, 2019 01:30 PM IST

پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ جمعہ کے روز پاکستان کے ریلوے وزیر نے کہا کہ کرتارپور کا نام خالصتان ہونا چاہئے۔ پاک ریلوے وزیر شیخ راشد احمد نے ایک ٹی وی چینل سے کرتارپور کاریڈور مسئلہ پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ، ’’ کرتارپور کا نام خالصتان اسٹیشن رکھ دینا چاہئے۔ پرانا شیخ راشد ہوتا تو خالصتان اسٹیشن رکھ دیتا اس کا نام۔ اب میں ذمہ دار ہوں اسلئے اس پر میں وزارت خارجہ سے بات کروں گا‘‘۔

پاک ریلوے وزیر کا بے تکا بیان، کہا- کرتارپور کا نام خالصتان اسٹیشن ہونا چاہئے

Loading...

بتا دیں کہ کرتارپور کاریڈور سکھوں کے لئے سب سے مقدس مقامات میں سے ایک ہے۔ کرتارپور صاحت سکھوں کے پہلے گرو، گرو نانک دیو کی رہائش گاہ تھی۔ گرو نانک نے اپنی زندگی کے اخری لمحے 17 سال 5 مہینہ 9 دن یہیں گزارے تھے۔ ان کا سارا خاندان یہی آکر بس گیا تھا۔ ان کے والدین اور ان کا انتقال بھی یہیں ہوا تھا۔ اس لحاظ سے یہ مقدس مقام سکھوں کے عقیدہ سے جڑا ہوا ہے۔

 

 

Loading...