pakistan test fires ballistic missile capable of hitting india but stresses on peace talks with neighbour snm ہندستان پر حملہ کرنے میں اہل میزائیل کے تجربے کے بعد بولا پاک، پڑوسی کے ساتھ چاہتا ہے امن مذاکرات– News18 Urdu

ہندستان پر حملہ کرنے میں اہل میزائیل کے تجربے کے بعد بولا پاک، پڑوسی کے ساتھ چاہتا ہے امن مذاکرات

May 23, 2019 03:24 PM IST | Updated on: May 23, 2019 03:25 PM IST

ہندستانی وزیر اعظم نریندرمودی پھر ایک مرتبہ اقتدار میں واپسی کرتے نظر آرہے ہیں۔ اسی درمیان پاکستان نے ہندستان کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے  شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

حالانکہ پاکستان نے اشاروں ہی اشاروں میں ہندستان کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے سطح پرمارکرنے والی بیلسٹک میزائیل، شائن کا تجربہ کیا ہے۔ جس کی مار کرنے کی صلاحیت 1500 میل ہے اور وہ روایتی جوہری ہتھیار لے جانے میں اہل ہے۔

ہندستان پر حملہ کرنے میں اہل میزائیل کے تجربے کے بعد بولا پاک، پڑوسی کے ساتھ چاہتا ہے امن مذاکرات

ہندستان کا نام لئے بغیر پاکستان کی فوج نے کہا، ' شائن ایک زیادہ سے زیادہ اہل میزائیل ہے جو میدان میں استحکام کیلئے پاکستان کی حکمت عملی ضرورتوں کو پورا کر سکتی ہے'۔

Loading...

Loading...