پاکستان کرکٹ کنٹرل بوڑڈ کا بی سی سی آئی سے 447 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ ، پڑھیں کیا ہے معاملہ ؟– News18 Urdu

پاکستان کرکٹ کنٹرل بوڑڈ کا بی سی سی آئی سے 447 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ ، پڑھیں کیا ہے معاملہ ؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بی سی سی آئی سے 2014 سے 2023 کے درمیان چھ دو طرفہ سیریز کھیلنے کے لئے کئے گئے معاہدہ پر عمل درآمد نہیں کرنے پر تقریبا 450 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے

May 07, 2017 12:44 PM IST | Updated on: May 07, 2017 12:51 PM IST

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بی سی سی آئی سے 2014 سے 2023 کے درمیان چھ دو طرفہ سیریز کھیلنے کے لئے کئے گئے معاہدہ پر عمل درآمد نہیں کرنے پر تقریبا 450 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی سی بی نے حال ہی میں ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو نوٹس بھیجا تھا۔ نوٹس میں پی سی بی نے شکایت کی کہ اسے 69576405 ڈالر کا نقصان ہوا ہے ، کیونکہ ہندوستانی ٹیم نے نومبر 2014 اور دسمبر 2015 کی سیریز نہیں کھیلی ہیں۔

پاکستان کرکٹ کنٹرل بوڑڈ کا بی سی سی آئی سے 447 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ ، پڑھیں کیا ہے معاملہ ؟

بی سی سی آئی کو تین مئی کو بھیجے گئے نوٹس کے ملنے کے سات دن کے اندر جواب بھیجنا ہے۔خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے کئی سالوں سے دوطرفہ کوئی سیریز میچ نہیں کھیلی گئی ہے۔

Loading...

Loading...