فرانس کے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ شروع ، ایمینویل میكرون کی جیت کا امکان– News18 Urdu

فرانس کے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ شروع ، ایمینویل میكرون کی جیت کا امکان

رانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ابتدائی رجحانات میں ایمینویل میكرون کے اپنی حریف میرین لا پین کے مقابلے جیت درج کرنے کا امکان ہے۔

May 07, 2017 08:58 PM IST | Updated on: May 07, 2017 08:58 PM IST

پیرس: فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ابتدائی رجحانات میں ایمینویل میكرون کے اپنی حریف میرین لا پین کے مقابلے جیت درج کرنے کا امکان ہے۔ گزشتہ ماہ ہوئے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے کی گئی پیش گوئی پوری طرح سے درست ثابت ہوئی تھی۔ انتخابی مہم کے دوران ٹیلی ویژن پر ہوئی بحث میں مسٹر میكرون کو حاصل ہونے والی انتخابی سبقت کی خبر سے مالیاتی منڈیوں میں اچھال آیا تھا۔

انتخابی مہم کے دوران مسٹر میكرون نے معیشت کو کنٹرول سے آزاد کرنے اور یورپی یونین کے انضمام کو تیز کرنے پر زور دیا تھا جبکہ اس کے برعکس نیشنل فرنٹ کی امیدوار محترمہ پین یورپی یونین مخالف اور امیگریشن مخالف ہیں۔ فرانس میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لئے 23 اپریل کو ہوئی ووٹنگ میں مسٹر میكرون کو 23.7 فیصد ووٹ ملے، جبکہ محترمہ لا پین کو 21.7 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

فرانس کے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ شروع ، ایمینویل میكرون کی جیت کا امکان

Photograph: EPA

محترمہ پین نے جنوری 2011 میں اپنے والد کی جگہ نیشنل فرنٹ کی قیادت سنبھالی تھی اور اس کے ایک سال بعد ہوئے صدارتی انتخابات میں وہ تیسرے نمبر پر رہیں تھیں۔

Loading...

Loading...