ترک ریفرینڈم کے مطابق طیب ارودگان کے حق میں 51 فیصد افراد دیں گے ووٹ– News18 Urdu

ترک ریفرینڈم کے مطابق طیب ارودگان کے حق میں 51 فیصد افراد دیں گے ووٹ

یہاں آج رائے شماری کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق معمولی اکثریت اتوار کوہونے والے ریفرینڈم کے حق میں ووٹ دے گی

Apr 13, 2017 11:08 PM IST | Updated on: Apr 13, 2017 11:08 PM IST

استنبول: یہاں آج رائے شماری کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق معمولی اکثریت اتوار کوہونے والے ریفرینڈم کے حق میں ووٹ دے گی جس کے بعد صدر طیب ارودگان کو کافی اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔ 16 اپریل کوہونے والے اس ریفرینڈم سے ترکی میں گورننس کا سسٹم پوری طرح تبدیل ہوجائے گااور یہاں پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام نافذ ہوجائیگا۔

ایک ادارہ کی طرف سے کرائی گئی رائے شماری کے مطابق 51.3 فیصد افراد آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں جب کہ 48.7فیصد اس ترمیم کے خلاف ووٹ دے سکتے ہیں۔

ترک ریفرینڈم کے مطابق طیب ارودگان کے حق میں 51 فیصد افراد دیں گے ووٹ

یہ رائے شماری دس صوبوں میں 1400 افراد سے سوال و جواب پر مبنی ہے۔رائے شماری 8-9اپریل کو کرائی گئی تھی اس سے ایک ہفتہ قبل کرائی گئی رائے شماری میں 53.3 شہریوں نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

Loading...

Loading...