ابوظہبی میں پہلے ہندومندرکی بنیاد رکھی گئی، پی ایم مودی نے پیش کی مبارک باد– News18 Urdu

ابوظہبی میں پہلے ہندومندرکی بنیاد رکھی گئی، پی ایم مودی نے پیش کی مبارک باد

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی راجدھانی ابوظہبی میں سنیچر کو ایک تقریب میں پہلے ہندو مندرکی بنیاد رکھی جس میں بڑی تعداد میں ہندوستانیوں نے شرکت کی۔

Apr 20, 2019 11:52 PM IST | Updated on: Apr 20, 2019 11:52 PM IST

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی راجدھانی ابوظہبی میں سنیچر کو ایک تقریب میں پہلے ہندو مندرکی بنیاد رکھی جس میں بڑی تعداد میں ہندوستانیوں نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر یو اے ای میں ہندوستانی سفیر نودیپ سوری نے وزیراعظم کا پیغام کو پڑھ کر سنایا اور جس میں انہوں نے اس اقدام کے لئے خلیجی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’130 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے میں اپنے دوست اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

ابوظہبی میں پہلے ہندومندرکی بنیاد رکھی گئی، پی ایم مودی نے پیش کی  مبارک باد

وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’130 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے میں اپنے دوست اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں مزیدکہا کہ ’’جب اس مندر کی تعمیر مکمل ہوجائے گی تو یہ مندر دنیا میں ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان انسانی اقدار اور مذہبی قدروں کی مشترکہ وراثت کی علامت ہوگا۔‘‘

اس مندر کی تعمیر بوچاسانواسی شری اکشر پروشتم سوامی نارائن سنستھا (بی اے پی ایس) کے زیر اہتمام ہورہی ہے، جس کے روحانی سربراہ مہنت سوامی مہاراج نے سنگ بنیاد کی تقریب کی صدارت کی جس کے بعد مقدس اینٹیں اصل پوجا کی جگہ پر رکھیں گئیں۔

ہندوستانی سفیر نے کہا کہ یہ مندر ’واسودیوا کٹمبکم یعنی ساری دنیا ایک خاندان ہے، کہ لازوال ویدی اقدار کی علامت ہے۔