rest of world islamic state claims responsibility for bombings in sri lanka releases photo of attackers snm – News18 Urdu

سری لنکا سلسلہ وار دھماکہ: آئی ایس نے جاری کی تباہی مچانے والے دہشت گرد کی تصویر

Apr 24, 2019 01:05 PM IST | Updated on: Apr 24, 2019 02:37 PM IST

آئی ایس نے منگل کی صبح سری لنکا میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کی ذمہ داری لی تھی۔ا ب دہشت گرد تنظیم نے حملے میں شامل دہشت گردوں کی تصویریں اور ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔ آئی ایس کے ذریعے جاری تصویروں پر ایسا کہا جارہا ہے کہ اس میں نظر آرہے لوگوں نے ہی اس حملے کو انجام دیا ہے۔ ان دھماکوں میں ابھی تک 320 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 500 سے زائد لوگ زخمی ہیں۔

سری لنکا کے کولمبو کا دہشت گردانہ حملہ آئی ایس کے سب سے مہلک غیر ملکی حملوں میں سے ایک تھا۔  آئی ایس کی ترجمانی کرنے والا ادارہ نے ایک بیان میں کہا، " ان لوگوں نے اس حملے کو انجام دیا ہے جو پہلے سری لنکا میں امریکہ کی قیادت والے اتحاد کے ارکان اور عیسائیوں کے اسلامک اسٹیٹ گروپ کے جنگی تھے'۔

سری لنکا سلسلہ وار دھماکہ: آئی ایس نے جاری کی تباہی مچانے والے دہشت گرد کی تصویر

بتادیں کہ 2014 میں پیس لونگ مسلم ان سری لنکا یعنی پی ایل ایم ایم ایس ایل نے اس تنظیم پر پابندی لگوانی چاہی تھی۔ اس کیلئے انہوں نے اقوام متحدہ ، اقوام متحدہ  حقوق انسانی ، سری لنکا کے صدراور دیگر کئی سفارتکاروں کو خط تک لکھا۔ اس میں کہا گیا کہ نیشنل توحید جماعت ملک میں عدم رواداری پھیلانے کے ساتھ ساتھ اسلامک تحریک  سے عدم استحکام پھیلانا چاہتی ہے۔