دردناک خبر ! فائٹ کے دوران رنگ میں پڑا ایسا پنچ ، 28 سالہ مکے باز کی ہوگئی موت ، دیکھیں ویڈیو

سر سے خون بہنے کے بعد میری لینڈ کے ایک اسپتال میں ان کی سرجری ہوئی ، لیکن ایک دن بعد ہفتہ کو ڈاکٹرس نے کہا کہ مکے باز کا برین ڈیمیج ہوگیا ہے اور منگل کو ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ۔

Jul 24, 2019 11:45 AM IST | Updated on: Jul 24, 2019 12:17 PM IST
دردناک خبر ! فائٹ کے دوران رنگ میں پڑا ایسا پنچ ، 28 سالہ مکے باز کی ہوگئی موت ، دیکھیں ویڈیو

دردناک خبر ! فائٹ کے دوران رنگ میں پڑا ایسا پنچ ، 28 سالہ مکے باز کی ہوگئی موت ، دیکھیں ویڈیو

کھیل کے میدان میں اکثر ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں جو کھیل کی دنیا کو اندر تک ہلا کر رکھ دیتے ہیں ۔ خواہ کرکٹ کے میدان میں فل ہیوج کی موت ہو یا اب باکسنگ رنگ میں میکسم دادا شیو کا دنیا کو الوداع کہنا ہو ۔ روس کے 28 سال کے مکہ باز میکسم دادا شیو کو فائٹ کے دوران سر میں ایسی چوٹ لگی کہ فورا سرجری کروانی پڑگئی ۔ اب 13 مقابلوں میں ناقابل تسخیر رہے اس کھلاڑی کی موت ہوگئی ہے ۔

آئی بی ایف جونیئر ویلٹر ویٹ ٹائٹل کے ایلیمنیٹر باوٹ میں سوبرل مٹیاس سے فائٹ کے دوران انہیں چوٹ آئی تھی ۔ سر سے خون بہنے کے بعد میری لینڈ کے ایک اسپتال میں ان کی سرجری ہوئی ، لیکن ایک دن بعد ہفتہ کو ڈاکٹرس نے کہا کہ مکے باز کا برین ڈیمیج ہوگیا ہے اور منگل کو ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ۔

Loading...

مٹیاس اور دادا شیو کے درمیان جارحانہ فائٹ چل رہی تھی ، لیکن 11 ویں راونڈ کے بعد داد شیو کے ٹرینر نے فائٹ رکوادی ۔ انہوں نے دیکھا کہ دادا شیو کافی زیادہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ جب ٹرینر میک گریتھ نے بتایا کہ انہوں نے فائٹ رکوادی ہے ، تو داد شیو نے اپنا سر ہلایا ۔ ٹرینر نے کہا کہ اگر وہ نہیں رکواتے تو ریفری رکوا دیتے ۔

زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے یہ مکے باز الٹیاں بھی کرنے لگا ۔ میڈ میکس کے نام سے مشہور داد شیو ڈریسنگ روم تک جانے کی حالت میں بھی نہیں تھے اور انہیں فورا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔ ان کی پیشانی پر سوجن آگئی تھی ، جس کا آپریشن کیا گیا ۔ اسٹریجر پر انہیں ایرینا سے باہر لے جایا گیا ۔ دادا شیو اس سے پہلے 13 مقابلوں میں نا قابل تسخیر رہے تھے ۔

Loading...