امریکہ : ٹیکساس میں یونیورسٹی کیمپس میں نامعلوم افراد کی اندھادھند فائرنگ ، دو افراد ہلاک

امریکہ کے ٹیکساس میں ڈلاس کے مضافات میں واقع ایک یونیورسٹی کیمپس میں آج ایک نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی

May 04, 2017 08:57 AM IST | Updated on: May 04, 2017 08:57 AM IST

ٹیکساس : امریکہ کے ٹیکساس میں ڈلاس کے مضافات میں واقع ایک یونیورسٹی کیمپس میں آج ایک نامعلوم  مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی ،مسلح شخص نے بعد میں خود کشی کر لی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ایک شخص بندوق لے کر نارتھ لیک کالج میں آکر اندھا دھند فائرنگ کرنے لگا جس کے بعد حکام نے مشتبہ کی تلاشی کے لیے پوری یونیورسٹی کیمپس میں مہم چلائی اور یونیورسٹی کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا۔ ارونگ پولیس نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ وہاں اب کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے ۔ افسران کیمپس میں اب بھی تلاش مہم چلا رہے ہیں تاکہ احاطے میں تمام افراد محفوظ رہیں۔ کچھ دیر بعد ارونگ پولیس نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ اب تک ہمیں موصول اطلاعات کے مطابق دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جس میں سے ایک شاید فائرنگ کرنے والے شخص کی ہے اور دوسری مقتول کی۔ مسلح شخص نے خود کشی کر لی ہے۔

امریکہ : ٹیکساس میں یونیورسٹی کیمپس میں نامعلوم افراد کی اندھادھند فائرنگ ، دو افراد ہلاک

پولیس کے ایک ترجمان جیمز میك لیلین نے بتایا کہ قاتل اور مقتول کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی جا رہی ہے اور یہ کہنا جلدی بازی ہو گی کہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔ فائرنگ میں مزید کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

Loading...

Loading...