terror attack terrorist took revange new zealand mosque attack sri lanka blast g parthsarathy snm نیوزی لینڈ میں مسجد پر حمے کا بدلہ ہیں ایسٹر پر سری لنکا کے سلسلہ وار دھماکے– News18 Urdu

نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کا بدلہ ہیں ایسٹر پر سری لنکا کے سلسلہ وار دھماکے

جی پارتھ سارتھی کاماننا ہے کہ یہ دھماکے نیوزی لینڈ کی مسجد میں کئے گئے قتل کا بدلہ لینے کیلئے کئے گئے تھے۔

Apr 23, 2019 11:14 PM IST | Updated on: Apr 23, 2019 11:38 PM IST

سری لنکا میں عیسائیوں کے خاص دن ایسٹر پر ہوئے 8 بم دھماکوں میں 290 لوگوں کی موت نے پوری دنیا کوہلاکر رکھ دیا۔ ہندستان کے سابق سفارتکار جی پارتھ سارتھی کاماننا ہے کہ یہ دھماکے نیوزی لینڈ کی مسجد میں کئے گئے قتل کا بدلہ لینے کیلئے کئے گئے تھے۔ دہشت گردوں نے اس ملک کو منتخب کیا جس میں ایسے حملے کے بارے میں سوچنا تھوڑا مشکل تھا۔ حالانکہ دہشت گردوں کو ایک ساتھ اتنے چرچ اور بیرونی سیاح آسانی سے کہاں مل سکتے تھے۔

پارتھ سارتھی نے کہا ' بڑی تعداد میں سری لنکا کے نوجوانوں کے سیریا یا عراق جاکر دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے اور تربیت لینے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ سری لنکا میں حملہ آوروں کے نشانے پر عیسائی گروپ تھا۔

نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کا بدلہ ہیں ایسٹر پر سری لنکا کے سلسلہ وار دھماکے

انہوں نے دھماکوں کیلئے ایسٹر کا دن منتخب کیا۔ جس دن چرچ میں بڑی تعداد میں لوگ مصروف ہوتے ہیں۔صاف ظاہر ہے کہ حملہ آوروں نے نیوزی لینڈ  کی مسجد میں ہوئے حملے کا بدلہ لینے کیلئے یہ دھماکے کئے'۔

ایشوریہ کمار کی رپورٹ 

Loading...