ہیکرزکواکاؤنٹ ہیک کرنے کی دعوت تونہیں دے رہیں آپ؟۔ کتنا محفوظ ہے آپ کا پاس ورڈ؟– News18 Urdu

ہیکرزکواکاؤنٹ ہیک کرنے کی دعوت تونہیں دے رہیں آپ؟۔ کتنا محفوظ ہے آپ کا پاس ورڈ؟

برطانوی کمپنی نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹرنے کیابڑا خلاصہ

Apr 22, 2019 09:57 AM IST | Updated on: Apr 22, 2019 09:57 AM IST

برطانوی کمپنی نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر (این سی ایس سی) نے ایک بڑا خلاضہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیابھرمیں 36 لاکھ انٹرنیٹ صارفین کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ محفوظ نہیں ہے۔ این سی ایس سی نے بتایاکہ ہیکرزدنیا بھر کے 36 لاکھ انٹرنیٹ صارفین کے اکاؤنٹ اوراہم معلومات بہ آسانی حاصل کرسکتے ہیں۔

این سی ایس سی نے انکشاف کیاکہ ’اسمارٹ فونس اور دیگرنئے آلات کی مدد سے ہیکرزانٹرنیٹ پرموجود خفیہ یا ذاتی معلومات آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں انٹرنیٹ صارفین لفظ “پاسورڈ” کوہی اپنے ای ۔امیل اوردیگراکاؤنٹس کے پاس ورڈ کے طورپراستعمال کررہے ہیں۔

ہیکرزکواکاؤنٹ ہیک کرنے کی دعوت تونہیں دے رہیں آپ؟۔ کتنا محفوظ ہے آپ کا پاس ورڈ؟

دی کارجین میں شائع ایک رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ لاکھوں انٹرنیٹ صارفین’12345 کو بطورپاس ورڈ استعمال کررہے ہیں۔ جبکہ 80ہزار صارفین نے کمپیوٹر کے کی بورڈ میں موجود پہلے 6 حرف ’qwerty‘ کو بطور پاس ورڈ استعمال کررہے ہیں۔ وہیں پاس ورڈ 111111بھی صارفین کے پسندیدہ پاس ورڈ میں شامل ہے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ برطانونی خفیہ ادارے جی سی ایچ کیو کے جاری منصوبہ کے تحت این سی ایس سی نے انٹرنیٹ سیکیورٹی کے معیار کو جانچنے کے لیے روزمرہ استعمال ہونے والے تقریباً 1 لاکھ لفظوں کا استعمال کر کے صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے بعد مذکورہ رپورٹ تیار کی۔رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے صارفین عمومی طور پر اپنے پسندیدہ نام، فٹ بال ٹیم، بینڈز اور فیکشن کرداروں کے نام بطور پاس ورڈ رکھتے جسے کریک کرنے میں ہیکرز کو زیادہ مشکل نہیں ہوتی۔

password_safety2

این سی ایس سی نے انٹرنیٹ صارفین کو تجویز دی کہ وہ اپنے اکاؤنٹ اور ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاس ورڈ میں ’بے ترتیب حرف‘ استعمال کریں۔ادارے کے مطابق ’2021 میں تقریباً 42 فیصد انٹرنیٹ صارفین ہیکنگ کی وجہ سے مالی نقصان کاشکارہو سکتے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ صرف برطانیہ میں انٹرنیٹ کے 89 فیصد صارفین آن لائن خریدی داری کرتے ہیں جس میں سے صرف 15 فیصد صارفین پاس ورڈ کو محفوظ اور مضبوط بنانے کابہتر ادراک رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ 32 ہزار انٹرنیٹ صارفین نے “Ashley” اور 4 لاکھ 25 صارفین ’مائیکل‘ بطور نام پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں۔