ٹرمپ کے نئے امیگریشن حکم میں عراق کا نام ممنوعہ ممالک کی فہرست سے نکال دیا جائے گا

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نئے امیگریشن حکم سے عراق کا نام اس فہرست سے نکال دیا جائے گا جہاں کے شہریوں کی امریکہ آمد پر انہوں نے پابندی لگائی تھی ۔

Mar 01, 2017 02:31 PM IST | Updated on: Mar 01, 2017 02:31 PM IST

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نئے امیگریشن حکم سے عراق کا نام اس فہرست سے نکال دیا جائے گا جہاں کے شہریوں کی امریکہ آمد پر انہوں نے پابندی لگائی تھی ۔ یہ اطلاع اے پی نے نامعلوم امریکی افسران کے حوالے سے دی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے حکم جاری کرکے عراق سمیت چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکی آمد ممنوع کردی تھی تاہم فی الحال وفاقی عدالت نے ان کے حکم پر عمل درآمد روک دی ہے۔ کل چار افسران نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کا مذکورہ فیصلہ پنٹاگن اور وزارت خارجہ کے دباؤ کے بعد کیا گیا ہے۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس سے درخواست کی ہے کہ وہ عراق کے داعش (آئی ایس) کے خلاف لڑائی میں کلیدی رول کی وجہ سے فہرست میں اس کی شمولیت پر پھر سے غور کرے۔

ٹرمپ کے نئے امیگریشن حکم میں عراق کا نام ممنوعہ ممالک کی فہرست سے نکال دیا جائے گا

ٹرمپ آج ایک نئے حکم پر دستخط کرنے والے ہیں اس کے تحت پرانے حکم میں ایسی تبدیلیاں کی جائیں گی کہ عدالت میں اسے چیلنج نہ کیا جاسکے۔

Loading...

Loading...