ترکی صدر طیب ارودگان کی جرمنی میں آباد ترک برادری مرکل اوراتحادیوں کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل– News18 Urdu

ترکی صدر طیب ارودگان کی جرمنی میں آباد ترک برادری مرکل اوراتحادیوں کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل

ترکی کے صدر طیب ارودگان نے آج کہا کہ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کی کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں ترکی کی دشمن ہیں

Aug 18, 2017 08:55 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 08:55 PM IST

استنبول: ترکی کے صدر طیب ارودگان نے آج کہا کہ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کی کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں ترکی کی دشمن ہیں اس لئے جرمنی کے ترک رائے دہندگان کو چاہئے کہ وہ آئندہ مہینہ ہونے والے انتخابات میں انہیں ووٹ نہ دیں۔

ارودگان نے کہا کہ میں جرمنی میں آباد اپنے تمام ہم وطنوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ کرسچین ڈیموکریٹس، ایس ڈی پی، گرین پارٹی، یہ سبھی ترکی کی دشمن ہیں اور آپ صرف ان سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیں جو ترکی کی دشمن نہیں ہیں۔

ترکی صدر طیب ارودگان کی جرمنی میں آباد ترک برادری مرکل اوراتحادیوں کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل

رائٹرز

Loading...

Loading...