Twitter Prank on Birthday– News18 Urdu

ایسا کرنے پر بلاک ہوسکتا ہے آپ کا ٹویٹراکاؤنٹ، ٹویٹرنے یوزرس کودیا انتباہ

ٹویٹرسپورٹ نے بتایا کہ ایک فرضی ٹویٹ میں ٹویٹر یوزرس سے اپنے یوم پیدائش کوتبدیل کرنے اور سال 2007 میں کوئی بھی تاریخ بتانے پر آپ کو ٹویٹر میں نئی کلراسکیمیں ملیں گی اورآپ کے اکاؤنٹ کومصدقہ یعنی ویری فائیڈ قراردیاجائیگا

Mar 27, 2019 12:12 PM IST | Updated on: Mar 27, 2019 01:34 PM IST

اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پراپنا پوم پیدائش یعنی ڈیٹ آف برتھ کوتبدیل کرنا اب آپ کو مہنگا پڑسکتا ہے۔ ٹویٹرسپورٹ نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اگر آپ نے فرضی میسیج سے راغب ہوکر اپنے یوم پیدائش کے سال کو 2007 بتائیں گے تو آپ کا اکاؤنٹ بلاک کردیاجائیگا۔چونکہ آپ کی عمر13 سال سے کم ہوجائیگی۔

ٹویٹرسپورٹ نے بتایا کہ ایک فرضی ٹویٹ میں ٹویٹر یوزرس سے اپنے یوم پیدائش کوتبدیل کرنے اور سال 2007 میں کوئی بھی تاریخ بتانے پر آپ کو ٹویٹر میں نئی کلراسکیمیں ملیں گی اورآپ کے اکاؤنٹ کومصدقہ یعنی ویری فائیڈ قراردیاجائیگا۔ تاہم ٹویٹرسپورٹ نے اس ٹویٹ کو فیک یعنی فرضی قراردیا ہے اور ٹویٹریوزرس کو انتباہ دیا کہ ایسا کرنے پریوزرس کا ٹویٹراکاؤنٹ بلاک کردیاجائیگا۔

ایسا کرنے پر بلاک ہوسکتا ہے آپ کا ٹویٹراکاؤنٹ، ٹویٹرنے یوزرس کودیا انتباہ

اگرآپ پہلے ہی اس پرینک کا شکارہوچکےہیں تواب آپ کوٹویٹرسپورٹ سے رابطہ کرناپڑے گا اوردستاویزی ثبوت پیش کرتے ہوئے اپنا صحیح یوم پیدائش بتانا ہوگا جس کے بعد ہی آپ کا اکاؤنٹ ری۔اسٹور ہوگا ۔

Loading...