یو اے ای میں ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے مداحوں کو پنجرے میں کیا قید، ویڈیو وائرل

متحدہ عرب امارات کے خلاف جمعرات کے روز ہوئے میچ سے پہلے ہندوستان کے مداحوں کو پرندوں کو پنجرے میں بند کر دیا گیا تھا، دیکھیں ویڈیو

Jan 11, 2019 09:14 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 09:26 PM IST

اے ایف سی ایشیائی کپ میں کھیل رہی ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے میزبان متحدہ عرب امارات کے خلاف جمعرات کے روز ہوئے میچ سے پہلے ہندوستان کے مداحوں کو پرندوں کو پنجرے میں بند کر دیا گیا تھا۔ جس کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد حکام نے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ابو ظہبی  میں کھیلے گئے اس میچ میں یو اے ای نے ہندوستان کو 2-0  سے شکست دی تھی۔

ویڈیو میں دکھ رہا ہے کہ  پرندوں کو پنجرے میں کچھ مزدور قید ہیں اور ایک آدمی ہاتھ میں ڈنڈا لےکر باہر بیٹھا ہے۔ خلیج ٹائمس کی خبر کے مطابق ہاتھ میں ڈانڈا لےکر آدمی مزدوروں سے پوچھ رہا ہے کہ وہ کس کا سپورٹ کر رہے ہیں تو مزدور کہتے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم کا۔

یو اے ای میں ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے مداحوں کو پنجرے میں کیا قید، ویڈیو وائرل

اس پر وہ مزدوروں کو کہتا ہے کہ یہ صحیح نہیں ہے کیوں کہ وہ  متحدہ عرب امارات میں رہتے ہیں اور انہیں یو اے ای کی حمایت کرنی چاہئے۔ وہ پنجرے پر ڈنڈا گھماتے ہوئے مزدوروں سے دوبارہ پوچھتا ہے کہ وہ کس کی حمایت کریں گے۔ اس بار مزدوروں کا جواب ہوتا ہے یو اے ای کی۔ اس کے بعد وہ پنجرا کھول دیتا ہے اور مزدور باہر نکل جاتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ایسے معاملات میں چھ ماہ سے 10 سال تک کی سزا اور 50,000 سے 20 لاکھ درہم (13,611  سے 5.44  لاکھ ڈالر) تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ یو اے ای کے اٹرنی جنرل کے آفس نے ایک بیان میں کہا، ’’ ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس نے پرندوں کے پنجرے میں ایشیا سے تعلق رکھنے والے آدمیوں کو قید کر رکھا ہے۔ وہ قیدیوں کو اے ایف سی ایشیائی کپ میں ہندوستان کے خلاف میچ میں یو اے ای کی قومی ٹیم کا سپورٹ کرنے کو کہہ رہا ہے‘۔

Loading...

دریں اثنا اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ڈالنے والے نے کہا کہ اس نے اسے بس مذاق کی طرح کیا تھا۔ اس نے لوگوں سے اس کے جذات کو سمجھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا، ’’ یہ سبھی لوگ میرے ملازم ہیں۔ ایک کو میں 22 سال سے جانتا ہوں۔ میں اس فارم میں ان لوگوں کے ساتھ رہتا ہوں۔ ہم ایک ہی تھالی میں کھانا کھاتے ہیں۔ میں نے انہیں مارا نہیں، نہ کسی کو قید کیا‘۔ گلف نیوز کی خبر کے مطابق شارجاہ پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Loading...