us america president donald trump says he hates photo of dead migrants snm دنیا کو جس باپ۔بیٹی کی تصویر نے کیا جذباتی، اسے لے کر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہی یہ بات– News18 Urdu

دنیا کو جس باپ۔بیٹی کی تصویر نے کیا جذباتی، اسے لے کر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہی یہ بات

Jun 27, 2019 10:29 AM IST | Updated on: Jun 27, 2019 10:33 AM IST

سالوا ڈور کے ایک باپ اور اس کی بیٹی کی تصویر نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا۔ باپ۔بیٹی دونوں میکسیکو کی ریو گرینیڈ ندی سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن دونوں پھسل کر گر گئے اور ان کی موت ہوگئی۔ اس تصویر کے وائرل ہوے کے بعد تارکین وطن کو لیکر سختی پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بھی خوب تنقید ہوئی تھی۔۔ اسے لیکر اب ٹرمپ کی جانب سے بھی بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہا اس طرح کی تصویر پسند نہیں ہیں۔

اس واقعے سے بھلے دنیا بھر کے لوگوں میں غصہ ہو لیکن امیریک صدر نے کہا کہ جب کبھی بھی اس طرح کی تصویر وہ دیکھتے ہیں تو انہیں اچھا نہیں لگتا۔۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ حادثے میں مارا گیا باپ ایک اچھا آدمی تھا۔ ٹرمپ نے اس طرح کے حادثے کیلئے سرحد کی پالیسی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔۔

دنیا کو جس باپ۔بیٹی کی تصویر نے کیا جذباتی، اسے لے کر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہی یہ بات

باپ۔بیٹی کی اس تصویر نے پوری دنیا کو غم میں چور کردیا ہے

غور طلب ہے کہ 25 سالہ آسکر مارٹنیج رمائریج  اپنی 21 سالہ بیوی اور بیٹی کے ساتھ سالواڈور سے اتوار کو میکسیکو کے راستے امریکہ میں گھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ رمائریج نے اپنی بیٹی کو پیٹھ پر لادا ہواتھا اور ندی پار کررہے تھے۔ بچی کو پوری طرح محفوظ رکھنے کیلئے انہوں نے اپنی ٹی شرٹ میں چھپایا ہوا تھا۔ آسکر کو ندی کے بہاؤ کے بارے میں ذرا بھی معلومات نہیں تھی اور تیز دھاروں میں دونوں بہہ گئے حالانکہ ان کی بیوی خود کو بچا پانے میں کامیاب رہیں۔ دونوں کی لاش پیر کو میکسیکو کے ٹمولی پاس ریاست کے ماٹا مورس سے برآمد ہوئے۔۔ یہ بھی پڑھیں: باپ۔ بیٹی کی دردناک تصویر پر دنیا بھر میں ہنگامہ، جانیں کیوں

Loading...

Mexico US Border Migrant Deaths, MEXICO CITY ,Tamaulipas immigration ,donald trump, united states of america

Loading...