ٹلرسن نے ٹرمپ کو کم عقل نہیں کہا: امریکی وزارت خارجہ– News18 Urdu

ٹلرسن نے ٹرمپ کو کم عقل نہیں کہا: امریکی وزارت خارجہ

واشنگٹن۔ امریکی وزارت خارجہ نے ریکس ٹلرسن کے ذریعہ ایک نجی بات چیت کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کم عقل کہنے سےمتعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

Oct 05, 2017 04:35 PM IST | Updated on: Oct 05, 2017 04:35 PM IST

واشنگٹن۔ امریکی وزارت خارجہ نے ریکس ٹلرسن کے ذریعہ ایک نجی بات چیت کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کم عقل کہنے سےمتعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھ نوارٹ نے آج ایک بیان جاری کر کے یہ بات کہی۔ محترمہ نوارٹ نے کہا کہ وزیر خارجہ اس طرح کی زبان کا استعمال نہیں کرتے اور انہوں نے صدر ٹرمپ کے بارے میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں کہا۔

اس سے قبل مسٹر ٹلرسن نے ایک پریس کانفرنس میں این بی سی کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا جس میں ان پر ایک نجی بات چیت کے دوران مسٹر ٹرمپ کو کم عقل کہنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلاف ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا ۔

ٹلرسن نے ٹرمپ کو کم عقل نہیں کہا: امریکی وزارت خارجہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

Loading...

Loading...