us naked meetings sexual abuse former slave reveals dark secrets of sex cult in ny led by godman snm  امریکہ کا یہ بابا خواتین کو برہنہ کرکے کرتا تھا یہ کام، اور بلیک میل کرکے بناتا تھا سیکس سلیو– News18 Urdu

امریکہ کا یہ بابا خواتین کو برہنہ کرکے کرتا تھا یہ کام، اور بلیک میل کرکے بناتا تھا سیکس سلیو

سابق سلیو سالزمین نے فیڈرل کورٹ میں بتایا کہ کیتھ رینیر خود پورے کپڑے پہن کر میٹنگ میں گھومتا تھا جبکہ خواتین کو برہنہ حالت میں رہنے کو کہتا تھا۔ اتنا ہی نہیں جب وہ میٹنگ میں نہیں آتا تھا تو خواتین اسے برہنہ تصویریں بھیجتی تھیں۔

May 18, 2019 11:22 PM IST | Updated on: May 18, 2019 11:38 PM IST

امریکہ کے متنازعہ بزنس مین کیتھ رینیر کو لیکر کورٹ میں کچھ حیران کردینے والے انکشاف ہوئے ہیں۔ رینیر میٹنگ کے دوران خواتین کو برہنہ حالت میں کھڑا ہونے کیلئے کہتا تھا۔ اس کے بعد وہ بیچ میں کرسی پربیٹھ کر خواتین کو فلاسفی لیکچر دیتا تھا۔ بتادیں کہ کیتھ رینیر این ایکس آئی وی ایم کے نام سے ایک ادارہ چلاتا تھا۔ یہاں وہ خواتین کو بلیک میل کر کے سیکس سلیو بناتا تھا۔ مارچ 2018 میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

سابق سلیو سالزمین نے فیڈرل کورٹ میں بتایا کہ کیتھ رینیر خود پورے کپڑے پہن کر میٹنگ میں گھومتا تھا جبکہ خواتین کو برہنہ حالت میں رہنے کو کہتا تھا۔ اتنا ہی نہیں جب وہ  میٹنگ میں نہیں آتا تھا تو خواتین اسے برہنہ تصویریں بھیجتی تھیں۔

امریکہ کا یہ بابا خواتین کو برہنہ کرکے کرتا تھا یہ کام، اور بلیک میل کرکے بناتا تھا سیکس سلیو

ملزم ثابت ہونے پر کیتھ رینیر کو عمر قید کی سزا مل سکتی ہے۔

ملزم ثابت ہونے پر کیتھ رینیر کو عمر قید کی سزا مل سکتی ہے۔ کورٹ میں رینیر کے وکیل نے کہا کہ وہ کبھی بھی کسی خاتون کو زبردستی کسی غلط کام کیلئے نہیں کہتا تھا بلکہ خواتین ساری چیزیں اپنی مرضی سے کرتی تھیں۔

اس معاملے کی سماعت گزشتہ ہفتے شروع ہوئی ہے، سماعت کے دوران معلوم چلا کہ رینیر کو این ایکس آئی وی ایم میں ایک ایسے بھگوان کی طرح پیش کیا جاتا تھا جو بھکتوں کی ساری مرادیں پوری کر سکتے ہیں۔

Loading...

لورین سالزمین کی ماں نینسی این ایکس آئی وی ایم کی پریزیڈٰنت تھی۔ سالزمین پہلی مرتبہ 1998 میں کیتھ سے ملی تھی۔ اس وقت اس کی عمر 21 سال تھی۔ دو سال تک کیتھ کے ساتھ ان کے جسمانی تعلقات رہے تھے۔

 

Loading...