Virtual News Reader in China will read news papers– News18 Urdu

چین میں اخبار پڑھتے نظر آئیں گے ورچوئل نیوز ریڈر

ژنہوا نے دعوی کیا ہے کہ اخبار پڑھنے والے یہ نیوز ریڈر ٹھیک اسی طرح اخبار پڑھ سکتے ہیں جس طرح سے پیشہ ور نیوز ریڈر خبریں پڑھتے ہیں

Nov 09, 2018 10:13 AM IST | Updated on: Nov 09, 2018 10:13 AM IST

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے جمعہ کو شائقین کے سامنے ایک ورچوئل نیوز ریڈر پیش کیا۔ ژنہوا نے دعوی کیا ہے کہ اخبار پڑھنے والے یہ نیوز ریڈر ٹھیک اسی طرح اخبار پڑھ سکتے ہیں جس طرح سے پیشہ ور نیوز ریڈر خبریں پڑھتے ہیں۔

انگریزی بولنے والا یہ نیوز ریڈر اپنی پہلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بولتا ہے،’’ہیلو،آپ دیکھ رہے ہیں انگلش نیوز پروگرام۔‘‘خبررساں ایجنسی ژنہوا کے لئے اس ٹیکنالوجی کو بنانے کے لئے چینی سرچ انجن سوگو نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

چین میں اخبار پڑھتے نظر آئیں گے ورچوئل نیوز ریڈر

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے جمعہ کو شائقین کے سامنے ایک ورچوئل نیوز ریڈر پیش کیا۔: فوٹو یو این آئی

Loading...

ورچوئل نیوز ریڈر اپنے پہلے ویڈیو میں کہتا ہے،’’میں آپ کو اطلاع دینے کے لئے مسلسل کام کروں گا کیونکہ میرے سامنے مسلسل ٹیکسٹ ٹائپ ہوتے رہتے ہیں۔ میں آپ کے سامنے اطلاعات کو ایک نئے طریقے سے پیش کرنے والا تجربہ لے کر آؤں گا۔

Loading...