یمن میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 20 حوثی باغی ہلاک– News18 Urdu

یمن میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 20 حوثی باغی ہلاک

یمن کے جنوبی صوبہ الضالع میں منگل کو سرکاری سکیورٹی فورسز نے حوثی باغیوں کے دو حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

Jul 10, 2019 12:27 PM IST | Updated on: Jul 10, 2019 12:27 PM IST

یمن کے جنوبی صوبہ الضالع میں منگل کو سرکاری سکیورٹی فورسز نے حوثی باغیوں کے دو حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔  حکومت کی طرف سے جاری آن لائن بیان کے مطابق حوثی باغیوں نےالضالع شمال میں ضلع قطبہ کے نزدیک فوجی ٹھکانوں میں دراندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دو حملے کیے تھے، جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام کر دیا ۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہے تصادم میں 20 حوثی باغی مارے گئے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ تصادم کے دوران قطبہ میں ایک حوثی کمانڈر ابو قاسم ایڈلی 12 ساتھیوں سمیت پکڑ لیا گیا ہے ۔

یمن میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 20 حوثی باغی ہلاک

فائل فوٹو

Loading...

Loading...