آئی پی ایل : پنجاب کی دہلی پر 10 وکٹ کی شاہی جیت

Apr 30, 2017 09:04 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 09:04 PM IST

موہالی: تیز گیند باز بولر سندیپ شرما (20 رن پر چار وکٹ) کے کیریئر کی بہترین کارکردگی کی بدولت کنگز الیون پنجاب نے دہلی كو محض 67 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد اتوار کو آئی پی ایل 10 کا مقابلہ 10 وکٹ سے جیت لیا اور ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا۔ پنجاب نے دہلی کو 17.1 اوور میں 67 رن پر لڑھكانے کے بعد 7.5 اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 68 رن بنا کر یکطرفہ کامیابی حاصل کر لی۔میچ میں کل 25 اوور کا ہی کھیل ہو پایا اور میچ مکمل ہوگیا۔پنجاب کی نو میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے اور وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ دہلی کی آٹھ میچوں میں یہ چھٹی شکست ہے اور وہ چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں آٹھویں اور آخری مقام پر بنا ہوا ہے۔اس ہار سے دہلی کی پلےآف کی توقعات کو بھی گہرا جھٹکا لگا ہے۔دہلی کی اس مقابلے میں بلے اور گیند دونوں ہی سے کافی مایوس کن کارکردگی رہی ۔

دہلی کو 67 رن پر لڑھكانے کے بعد پنجاب نے آئی پی ایل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تیسری سب سے تیز کامیابی حاصل کی۔مارٹن گپٹل (ناٹ آؤٹ 50) اور ہاشم آملہ (ناٹ آؤٹ 16) نے 7.5 اوور میں ہی ناٹ آؤٹ 68 رن بناڈالے۔ گپٹل نے 27 گیندوں کی اپنی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے لگائے۔آملہ نے 20 گیندوں میں ایک چوکا لگایا۔گپٹل نے آٹھویں اوور کی تیسری گیند پر شہباز ندیم پر چھکا مارا اور پانچویں گیند پر ایک رن لینے کے ساتھ اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے میچ بھی ختم کر دیا۔

آئی پی ایل : پنجاب کی دہلی پر 10 وکٹ کی شاہی جیت

(BCCI)

اس میچ میں زخمی ظہیر خان کی جگہ کپتانی سنبھالنے والے کرون نائر انتہائی مایوس نظر آئے۔ انہوں نے کہاکہ مایوس کن کارکردگی،یہ 67 رن پر آل آؤٹ ہونے والا وکٹ نہیں تھا۔ہم نے شروع میں بہت وکٹ گنوا دیے۔کھلاڑیوں میں کوئی جذبہ نہیں دکھا جس کے بعد واپسی کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔لیکن اب ہمیں یہاں سے سبق لے کر آگے بہتر کارکردگی کرنا ہوگی ۔ اس سے قبل کنگز الیون پنجاب کے تیز گیند باز سندیپ شرما نے اپنے کیریئر کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 20 رن پر چار وکٹ لےکر دہلی ڈئیر ڈیولس کو آئی پی ایل 10 کے مقابلے میں اتوار کو 17.1 اوور میں محض 67 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا ۔

دہلی نے آئی پی ایل کا اپنا سب سے کم اسکور بنایا اور ساتھ ہی آئی پی ایل میں پہلی اننگز میں سب سے کم اسکور کی برابری بھی کر لی۔یہ آئی پی ایل کا تیسرا سب سے کم اسکور اور موجودہ ٹورنامنٹ میں کسی ٹیم کا دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔رايل چیلنجرز بنگلور نے اسی ٹورنامنٹ میں 49 رنز بنائے تھے۔ دہلی کے بلے بازوں نے انتہائی شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔دہلی کی بلے بازی کی حالت یہ تھی کہ 33 رن تک اس کےچھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور اس نے اپنے آخری چار وکٹ صرف آٹھ رن جوڑ کر گنوا دیے۔

تیز گیند باز سندیپ شرما نے اپنی ٹیم کے گھریلو میدان موہالی میں کھیلے گئے آئی پی ایل 10 کے دوسرے مقابلے میں قہر برپا کرتے ہوئے سرفہرست چار میں سے تین بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔سندیپ نے چار اوور میں صرف 20 رنز دے کر چار وکٹ اور 25 رن پر چار وکٹ کے اپنے گزشتہ بہترین مظاہرہ کو بہتر کر لیا۔ سندیپ نے سیم بلنگس (0)، سنجو سیمسن (5)، شريس ایر (22) اور كیگسو ربادا (11) کے وکٹ حاصل کئے۔ لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل نے کپتان کرون نائر (11) اور کرس مورس (2) کو آؤٹ کیا۔پٹیل نے چار اوور میں 22 رن پر دو وکٹ لئے۔نائر نے زخمی ظہیر خان کی جگہ اس میچ میں ٹیم کی کپتانی سنبھالی لیکن وہ 10 گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 11 رن ہی بنا سکے۔

تیز گیند باز ورون آرون نے دو اوور میں محض تین رن پر دو وکٹ لئے۔آرون نے کوری اینڈرسن (18) اور محمد سمیع (2) کو آؤٹ کیا۔پنجاب کے کپتان گلین میکسویل نے نوجوان بلے باز رشبھ پنت (3) کو ایل بی ڈبلیو کیا۔موہت شرما نے شہباز ندیم (0) کا وکٹ لیا۔ دہلی کی اننگز میں صرف تین چوکے اور دو چھکے لگے۔نائر اور اینڈرسن نے ایک ایک چھکا مارا۔ سیمسن ، ایر اور ربادا نے ایک ایک چوکا لگایا۔دہلی کے بلے بازوں نے وکٹ پر ٹکنے کا کوئی جذبہ نہیں دکھایا اور پوری ٹیم شرمناک طریقے سے 17.1 اوور میں 67 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز