آئی پی ایل 2018 : گیل کا دھماکہ ، کنگس الیون پنجاب نے چنئی سپرکنگس کو چار رنوں سے شکست دی

Apr 15, 2018 08:08 PM IST | Updated on: Apr 16, 2018 12:05 AM IST

آئی پی ایل کے بارہویں میچ میں کنگس الیون پنجاب نے چنئی سپرکنگس کو ایک دلچسپ مقابلہ میں چار رنوں سے شکست دیدی ہے۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری پنجاب کی ٹیم نے کرس گیل کی طوفانی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورس میں سات وکٹ پر 197 رن بنائے ، جس کے جواب میں چنئی کی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 193  رن ہی بناسکے ۔

چنئی سپرکنگس کپتان دھونی نے بھرپور کوشش کی اور شاندار اننگز بھی کھیلی ، مگر ٹیم کا جیت نہیں دلاسکے ۔ دھونی 44 گیندوں پر 79 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔ تاہم میچ کے آخری اوور میں درکار 17 رن نہیں بناسکے اور چنئی چار رنوں سے میچ ہار گئی ۔ چنئی کی طرف سے واٹسن نے 11 ، مرلی وجے نے 12 ، بلنگس نے 9 ، دھونی نے 79 ، جڈیجہ نے 19 اور براو نے ایک رن بنائے ۔

آئی پی ایل  2018  : گیل کا دھماکہ ، کنگس الیون پنجاب نے چنئی سپرکنگس کو چار رنوں سے شکست دی

اس سے قبل کرس گیل کی طوفانی اننگز کی بدولت پنجاب نے 197 رن بنائے ۔ گیل نے 63، کے ایل راہل نے 37 ، مینک اگروال نے 30 ، یوراج نے 20 ، کرون نائر نے 29 ، اشون نے 14اور تائے نے 3 رن بنائے ۔ گیل نے صرف 33 گیندوں پر 63 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔

  • Apr 15, 2018

    21:40(IST)

    پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں سات وکٹوں کے نقصان پر 197 رن بنائے ہیں ۔ چنئی کو جیت کیلئے 198 رنوں کا ہدف دیا گیا ہے ۔ 

  • 21:40(IST)

    پنجاب کی اننگز ختم ، چنئی سپرکنگس کو جیت کیلئے چاہئے 198 رن ۔ 

  • 21:19(IST)

    پنجاب کو پانچواں جھٹکا بھی لگ گیا ہے ۔ یوراج سنگھ 20 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ پنجاب نے لگاتار دو اوورس میں تین وکٹ گنوا دئے ہیں ۔ پنجاب کو پانچوں جھٹکا 157 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔

  • 21:16(IST)

    پندرہ اوورس کا کھیل ختم ، پنجاب نے چار وکٹ کے نقصان پر بنائے 154 رن ۔ 

  • 21:15(IST)

    پنجاب کو لگا تار دو جھٹکے لگے ہیں ۔ پہلے مینک اگروال 30 رن بناکر آوٹ ہوئے تو اس کے بعد اگلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر ہی ارون فنچ بھی پویلین لوٹ گئے ۔ دونوں کو عمران طاہر نے آوٹ کیا ۔ پنجاب کو دونوں جھٹکے 149 کے مجموعی اسکور پر لگے ۔ 

  • 20:58(IST)

    پنجاب کو دوسرا بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔ اچھی بلے بازی کررہے کرس گیل 63 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ گیل نے 33 گیندوں پر چار چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 63 رن بنائے ۔ پنجاب کو دوسرا جھٹکا 11.3 اوورس میں 127 کے مجموعی اسکور پر لگا۔ 

  • 20:43(IST)

    پنجاب کو لگا پہلا جھٹکا ، 37 رن بناکر لوکیش راہل پویلین لوٹ گئے ہیں۔ راہل نے 22 گیندوں پر 37 رن بنائے ۔ پنجاب کو پہلا جھٹکا 96 کے مجموعی اسکور پر لگا ہے ۔ تاہم کرس گیل ابھی بھی کریز پر موجود ہیں اور 59 رن بناکر کھیل رہے ہیں ۔ 

  • 20:30(IST)

    آج کرس گیل اپنی لے میں نظر آرہے ہیں ۔ گیل نے 21 گیندوں پر 46 رن بناکر کریز پر موجود ہیں ۔ پنجاب نے پاور پلے کے 6 اوورس میں 75 رن بنالئے ہیں۔ 

  • 20:11(IST)

    دو اوررس کے اختتام پر پنجاب نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر15 رن بنالئے ہیں۔ 

  • 20:11(IST)

    چنئی نے زخمی سریش رینا کی جگہ مرلی وجے کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ پنجاب نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ اکشر پٹیل کی جگہ برندر سرن اور ماکرم اسٹوئنس کی جگہ کرس گیل کو شامل کیا ہے۔ 

  • 20:11(IST)

    کرس گیل اور کے ایل راہل کریز پر موجود ہیں ۔ یہ دونوں پنجاب کی اننگز کی شروعات کرنےکیلئے میدان پر آئے ہیں ۔ 

  • 20:10(IST)

     چنئی سپرکنگس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔کنگس الیون پنجاب کی اننگز جاری ہے۔
     

  • 20:10(IST)

    آئی پی ایل سیزن 11 کے ایک میچ میں چنئی سپرکنگس اور کنگس الیون پنجاب آمنے سامنے ہیں۔

LOAD MORE

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز