آئی پی ایل 2018 فائنل: شین واٹسن کی طوفانی اننگ کی بدولت چنئی سپرکنگس تیسری بارچمپئن

May 27, 2018 07:51 PM IST | Updated on: May 27, 2018 10:59 PM IST

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2018  کے فائنل میں شین واٹسن کی ناٹ آوٹ شاندار سنچری کی بدولت چنئی سپر کنگس نےقبضہ کرلیا۔ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی چنئر سپر کنگس نے شاندار بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ سن رائزرس حیدرآباد کے ہدف کو حاصل کرلیا اور چنئی سپر کنگس تیسری بار چمپئن بنی۔

شین واٹسن ناٹ آوٹ 117 رن اور سریش رینا کے 30 رن کی بدولت 18۔3 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 181 رن بناکر تیسری بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا خطاب حاصل کیا ہے۔ شین واٹسن سلامی بلے باز کے طور پر میدان پر آئے اور انہوں نے پہلے اوور میں خود کو سیٹ کیا، لیکن دھیرے دھیرے انہوں نے اپنا ہاتھ کھولا اور پھر زبردست بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے محض 57 گیندوں پر 11 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 117 رن بناڈالے۔

آئی پی ایل 2018 فائنل: شین واٹسن کی طوفانی اننگ کی بدولت چنئی سپرکنگس تیسری بارچمپئن

 

 

سن رائزرس حیدرآباد نے چنئی سپرکنگس کو 179  رن کا ہدف دیا تھا۔ یوسف پٹھان نے ناٹ آوٹ 45 اورکین  ولیمسن نے 47  رن اور شکھر دھون نے 26 اور شکیب الحسن نے 23 رنوں کی اننگ کھیلی۔ یوسف پٹھان کی جارحانہ اننگ کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے 178 رن کا بہترین اسکور بنایا، لیکن وہ چنئی سپر کنگس کے لئے معمولی ثابت ہوا۔

حیدرآباد کی طرف سے یوسف پٹھان نے 25 گیندوں پر دوچھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 179 رن بنائے۔ جبکہ کین ولیمسن نے 36 گیندوں 5 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رن بنائے۔ شکیب الحسن نے 15 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکوں کی مدد سے 23 رن بنائے۔  چنئی سپرکنگس کی طرف سے لنگی ناگڑی،شاردل ٹھاکر، کرن شرما، ڈیون براوو اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیتا اور انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کو پہلے بلے بازی کی دعوت کی۔ ٹاس کے دوران ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے سبھی کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ دھونی نے ٹاس جینے کے بعد شرارت کرتے ہوئے سابق کرکٹر اور کمینٹیٹر سنجے مانجریکر کو کنفیوژ کردیا۔

دراصل ایم ایس دھونی نے سکے کو اچھالا اور ولیمسن نے ٹیلس مانگا۔ امپائر نے کہا کہ ہیڈ آیا ہے، اس کے بعد مانجریکر دھونی کے پاس آئے اور پوچھنے لگے کہ ہیڈس کس نے مانگا ہے۔ دھونی نے کہا کہ ولیمسن نے ٹیلس مانگا اور ہیڈس آیا۔ اس کے بعد سنجے مانجریکر نے کہا کہ سکہ کس نے اچھالا۔ دھونکہ نے جواب دیا کہ سکہ میں نے اچھالا اور ہیڈس آیا۔ یہ سب دیکھ کر سنجے مانجریکر پریشان ہوگئے اور ہار کر پوچھنے لگے کہ ٹاس جیتا کون ہے۔ آخر میں دھونی نے کہا کہ ٹاس وہ جیتے ہیں۔

آئی پی ایل 2018 فائنل کے لئے چنئی سپرکنگس نے اپنی ٹیم میں بڑی تبدیلی کی۔ دھونی نے وانکھیڑے میں کھیلے جارہے فائنل میں ہربھجن سنگھ کو آرام دیا ہے اور ان کی جگہ کرن شرما کو آخری الیون میں جگہ دی ہے۔ حیدرآباد کی ٹیم نے دو تبدیلی کرتےہ وئے خلیل احمد کی جگہ سندیپ شرما کو موقع دیا ہے۔ ساتھ ہی ردھمان ساہا کی جگہ شری وتس گوسوامی کو ٹیم میں جگہ دی گئی۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز