آئی پی ایل 2018 : یوسف پٹھان کا چھکا ، سن رائزرس حیدر آباد نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو دی شکت

آئی پی ایل سیزن گیارہ کے ایک میچ میں کپتان کین ولیمسن کی شاندار بلے بازی کی بدولت سن رائزرس حیدر آباد نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔

Apr 15, 2018 12:47 AM IST | Updated on: Apr 15, 2018 12:47 AM IST

آئی پی ایل سیزن گیارہ کے ایک میچ میں کپتان کین ولیمسن کی شاندار بلے بازی کی بدولت سن رائزرس حیدر آباد نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتہ نے ایک سو اڑتیس رن بنائے ، جس کو انیس اوورس میں ہی سن رائزرس نے حاصل کرلیا ۔ یوسف پٹھان کے انیسویں اوورس کی آخری گیند پر چھکا لگاکر میچ جتایا ۔

کولکاتہ کی طرف سے اتھپا نے تین ، کرس لن نے اننچاس ، نتیش رانا نے اٹھارہ ، سنیل نارائن نے نو ، دنیش کارتک نے انتیس ، رسل نے نو ، شبھم گل نے تین ، شیوم ماوی نے سات اور مشیل جونسن نے چار رن بنائے جبکہ سن رائزرس حیدر آباد کی جانب سے ساہا نے چوبیس ، شیکھر دھون نے سات ، کین ولیمسن نے پچاس ، منیش پانڈے نے چار ، شکیب الحسن نے ستائیس ، دیپک ہوڈا نے پانچ اور یوسف پٹھان نے سترہ رن بنائے ۔

آئی پی ایل 2018 : یوسف پٹھان کا چھکا ، سن رائزرس حیدر آباد نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو دی شکت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز