آئی پی ایل 2018 : سنجو سیمسن کا دھماکہ ، راجستھان رائلس نے آر سی بی کو 19 رنوں سے ہرایا

Apr 15, 2018 04:25 PM IST | Updated on: Apr 15, 2018 08:45 PM IST

سنجو سیمسن کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان رائلس نے رائلس چیلنجرس بنگلورو کو 19 رنوں سے ہرادیا ہے۔ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری راجستھان کی ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 217 رن بنائے ۔ 218 کے ہمالیائی ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلورو کی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 198 رن ہی بناسکی ۔

بنگلورو کی طرف میک کولم نے چار ، ڈی کاک نے 26 ، کوہلی نے 57 ، ڈی ویلیئرس نے 20 ، مندیپ سنگھ نے 47، نیگی نے تین اور واشنگٹن سندر نے 35 بنائے ۔ جبکہ راجستھان کی طرف سے کپتان اجنکئے رہانے نے 36 ، شارٹ نے 11 ، سنجو سیمسن نے 92 ( ناٹ آوٹ ) ، اسٹوکس نے 27 ، بٹلر نے 23 اور راہل ترپاٹھی نے 14 رن بنائے ۔

آئی پی ایل 2018 : سنجو سیمسن کا دھماکہ ، راجستھان رائلس نے آر سی بی کو 19 رنوں سے ہرایا

بنگلورو کی طرف سے جہاں کرس ووکس اور چہل نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا وہیں راجستھان کی طرف سے کرشنپا ، بین اسٹوکس ، شارٹ اور بین نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شریاس گوپال نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

  • Apr 15, 2018

    19:38(IST)

    بنگلورو کی طرف سے کپتان کوہلی نے شاندار اننگز کھیلی ، مگر وہ بھی ٹیم کو جتا نہیں سکے ۔ کوہلی نے 30 گیندوں پر 57 رن بنائے ۔ 

  • 19:37(IST)

    راجستھان رائلس نے رائلس چیلنجرس بنگلورو کو 19 رنوں سے ہرادیا ہے۔ 218 کے ہمالیائی ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلورو کی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 198 رن ہی بناسکی ۔ 

  • 19:10(IST)

    بنگلورو کو پانچواں جھٹکا لگ گیا ہے ۔ ڈی ویلیئرس کے بعد پون نیگی بھی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ نیگی صرف تین رن بناسکے ۔ 

  • 18:58(IST)

    کپتان کوہلی کے آوٹ ہونے کے بعد اب ڈی ویلیئرس بھی پویلین لوٹ گئے ہیں ۔ ڈی ویلیئرس نے 18 گیندوں پر 20 رن بنائے ۔ 

  • 18:47(IST)

    رائل چیلنجرس بنگلورو کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ کپتان کوہلی شاندار اننگز کھیل کو پویلین لوٹ گئے ہیں ۔ کوہلی نے 30 گیندوں پر 57 رن بنائے ۔ بنگلورو کو تیسرا جھٹکا 101 کے مجموعی اسکور پر لگا۔ 

  • 18:39(IST)

    بنگلورو کو دوسرا جھٹکا لگ چکا ہے جبکہ کپتان کوہلی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ کوہلی اپنی نصف سنچری مکمل کرکے کریز پر موجود ہیں ۔ کوہلی نے 26 گیندوں پر 50 رن بنائے ہیں۔ ادھر ڈی کوک 26 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ بنگلورو کو دورا جھٹکا 81 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ 

  • 18:04(IST)

    بڑے ہدف کے تعاقب میں اتری رائل چیلنجرس بنگلورو کو پہلے ہی اوور میں بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔ چار رن بناکر میک کولم پویلین واپس لوٹ گئے ۔ 

  • 17:54(IST)

    بنگلورو کی طرف سے کرس ووکس اور چہل نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ اس کےعلاوہ کسی دوسرے گیند باز کو کوئی وکٹ نہیں ملی ۔ 

  • 17:53(IST)

    راجستھان کی طرف سے سنجو سیمسن نے دھماکہ دار اننگز کھیلی ۔ سیمسن نے 45 گیندوں پر 10 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 92 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ آخری میں راہل ترپاٹھی نے بھی صرف 4 گیندوں پر 14 رن بنائے اور ٹیم کے اسکور کو 200 کے پار کردیا ۔ میچ کے آخری اوور میں 27 رن آئے ۔ امیش یادو نے چار اوورس میں 59 رن خرچ کئے اور وہ سب سے مہنگے ثابت ہوئے ۔ 

  • 17:50(IST)

    سنجو سیمسن کی شاندار بلے بازی کی بدولت راجستھان رائلس نے مقررہ 20 اوورس میں چار وکٹ کے نقصان پر 217 رنوں کا بڑا اسکور بنایا ہے اور بنگلورو کو جیت کیلئے 218 رنوں کا ہمالیائی ہدف دیا ہے ۔ 

  • 17:39(IST)

    انیس اوورس کے اختتام پر راجستھان رائلس نے 190 رن بنالئے ہیں ۔ سنجو سیمسن شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ 

  • 17:38(IST)

    راجستھان رائلس کو لگا چوتھا جھٹکا ۔ 23 رن بناکربٹلر پویلین لوٹے ۔ بٹلر کو ووکس نے وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا ۔ راجستھان کو چوتھا جھٹکا 175 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ 

  • 17:29(IST)

    سنجیو سیمسن کی نصف سنچری ۔ راجستھان کا اسکور 150 رن کے پار ، سیمسن نے پانچ چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ 

  • 17:04(IST)

    راجستھان رائلس کو لگا تیسرا جھٹکا ۔ چہل نے اسٹوکس کو کلین بولڈ کردیا ۔ راجستھان کو تیسرا جھٹکا 102 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ اسٹوکس 27 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔

  • 16:58(IST)

    گیارہ اوورس کے اختتام پر راجستھان رائلس نے دو وکٹ گنوا کر 86 رن بنالئے ہیں ۔ 

LOAD MORE

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز