آئی پی ایل :2018 ممبئی انڈینس نے دہلی ڈیئر ڈیولس کو 195کا اسکور دیا

Apr 14, 2018 07:12 PM IST | Updated on: Apr 14, 2018 07:12 PM IST

ممبئی: دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس اور دہلی دہلی ڈیئر ڈیولس آج وانکھیڑے اسٹیڈیم پر آمنے سامنے ہیں۔ ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں 7وکٹ کے نقصان پر 194رن بنائے ہیں۔ دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کے سلامی بلے باز سوریہ کمار یادو نے(53) اور ایون لوئس نے (48)رن کی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد ایشان کشن نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 44رن بنائے اور ممبئی انڈینس کا مجموعی اسکور 194رن ہوگیا۔

دہلی کی طرف سے گیند باز راہل ٹیوٹیا نے ایون لوئس اور سوریہ کمار یادو کو پویلین بھیجا۔ ڈین کرسٹین نے ایشان کشن اور کیرون پولارڈ (0)کو آئوٹ کیا۔ ٹرینٹ بولٹ نے روہت شرما(18) اور ہاردک پانڈیا (2) کے وکٹ لئے۔ محمدشامی نے کرنال کو 11رن پر واپس پویلین بھیجا۔

آئی پی ایل :2018 ممبئی انڈینس نے دہلی ڈیئر ڈیولس کو 195کا اسکور دیا

دونوں ٹیموں نے اپنے پہلے دو مقابلے گنوائے ہیں، اس لئے یہ میچ دونوں کےلئے ہی اہم ہیں۔ دہلی کے کپتان گوتم گمبھیر نے بتایا کہ دہلی کی ٹیم میں دو تبدیلی کی گئی ہے۔ کولن منرو کی جگہ جیسن رائے اور کرس مورسس کی جگہ ڈین کرسٹین کو موقع دیاگیاہے۔ دوسری جانب ممبئی انڈینس میں بھی دو تبدیلی کی گئی ہے۔ بین کٹنگ کی جگہ اکیلا دھننجے اور پردیپ سانگوان کی جگہ ہاردک پانڈیا کی واپسی ہوئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز