تیز بارش بنی سن رائزرس حیدرآباد اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے درمیان رکاوٹ

Apr 14, 2018 08:32 PM IST | Updated on: Apr 14, 2018 09:28 PM IST

کولکاتا: آئی پی ایل 11کے 10ویں مقابلے میں حیدر آباد سن رائزرس کی ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے گیند بازی کرنے کافیصلہ کیاتھا اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو بلے بازی کرنے کی دعوت دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع بھی ہوا، لیکن بارش اس میں رکاوٹ  بن گئی ہے۔ کولکاتا نے 7 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 52رن بنائے ہیں۔ حیدر آباد کی ٹیم نے کے کے آر کو جلد ہی پہلا جھٹکا دیا تھا۔ رابن اتھپا محض تین رن بنانے کے بعد آئوٹ ہوگئے ہیں۔ ان کو حیدر آباد کے کمار نے کیچ آئوٹ کرایا ہے۔ جبکہ سی اے لائن 31رن بناکر کھیل رہے ہیں اور ان کا ساتھ رانا 18رن بناکر دے رہے ہیں۔

اس سے قبل حیدر آباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کافیصلہ کیاہے۔ دو بار کی فاتح کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے مشکل چیلنج ثابت ہوسکتی ہے۔ حیدرآباد سن رائزرس نے ٹاس جیتنے کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو بلے بازی کی دعوت دی ہے۔ حیدر آباد اپنے دونوں میچ جیت کر ریٹنگ میں سب سے اوپر ہے۔ دوسری جانب نائٹ رائیڈرس گھریلو میدان پر 200سے زیادہ کا ہدف رکھنے کے باوجود چنئی چپر کنگس سے ملی شکست سے ابھرنے کی کوشش کرے گی۔ کین ولیمسن کی قیادت والی سن رائزرس اپنے تجربہ کار بلے بازی آرڈر اور تجربے کار گیندبازوں کے ساتھ سبسے مضبوط نظر آرہی ہے، لیکن وہ جمعرات کو ممبئی انڈینس کے خلاف آسان ہدف کا تعاقب کرتے وقت بہت اثر دار کارنامہ نہیں دکھاسکی ہے۔ حالانکہ وہ ایک وکٹ سے یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

تیز بارش بنی سن رائزرس حیدرآباد اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے درمیان رکاوٹ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز